شاعری ہب / غزل / ہے آرمیدگی میں نکوہش بجا مجھے

ہے آرمیدگی میں نکوہش بجا مجھے

He Aarmidgi Min Nkohsh Bja Mjhe

فونٹ سائز:
100%
پس منظر:

ہے آرمیدگی میں نکوہش بجا مجھے

صبحِ وطن ہے خندۂ دنداں نما مجھے

ڈھونڈے ہے اس مغنّیِ آتش نفس کو جی

جس کی صدا ہو جلوۂ برقِ فنا مجھے

مستانہ طے کروں ہوں رہِ وادیِ خیال

تا باز گشت سے نہ رہے مدّعا مجھے

Hai aarmidgi mein nkohsh bja Mujhe

Subh-e vatan hai khnd-e dndan nma Mujhe

Dhondey hai Is mghni atash nfs ko ji

Jis ki sada ho jlo-e- barq-e fna Mujhe

Mastana tai karoon hoon rh-e Wadi-e Khayal

Ta baz gasht se na rhey mdaa Mujhe

غزل
Comment
مرزا غالب
تعارفِ شاعر

مرزا غالب

🏛️ کلاسیکی دور ⏳ 27 دسمبر 1797 — 15 فروری 1869 📍

مرزا اسد اللہ خان غالب (27 دسمبر 1797ء – 15 فروری 1869ء) اردو اور فارسی زبان کے سب سے بڑے، سب سے زیادہ پڑھے جانے والے اور عہد ساز کلاسیکی شاعر اور نثری ادیب تھے۔...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے