شاعری ہب / غزل / ہے یاد مجھے نکتۂ سلمان خوش آہنگ

ہے یاد مجھے نکتۂ سلمان خوش آہنگ

Hai Yaad Mujhe Nukta-e-Salman-e-Khush-Ahang

فونٹ سائز:
100%
پس منظر:

ہے یاد مجھے نکتۂ سلمان خوش آہنگ

دنیا نہیں مردان جفاکش کے لیے تنگ

چیتے کا جگر چاہیے شاہیں کا تجسس

جی سکتے ہیں بے روشنی دانش و فرہنگ

کر بلبل و طاؤس کی تقلید سے توبہ

بلبل فقط آواز ہے طاؤس فقط رنگ

Hai Yaad Mujhe Nukta-E-Salman-E-Khush-Ahang

Duniya Nahi Mardan-E-Jafaa-Kash Ke Liye Tang

Cheete Ka Jigar Chahiye Shaheen Ka Tajassus

Ji Sakte Hain Be-Roshni-E-Danish-O-Farhang

Kar Bulbul-O-Taaws Ki Taqleed Se Tauba

Bulbul Faqat Aawaaz Hai, Taaws Faqat Rang

غزل Urdu
Comment
علامہ اقبال
تعارفِ شاعر 🏛️ کلاسیکی دور

علامہ اقبال

⏳ 9 نومبر 1877 — 21 اپریل 1938
📍

علامہ محمد اقبال (9 نومبر 1877ء – 21 اپریل 1938ء) مفکرِ پاکستان، شاعرِ مشرق، حکیم الامت اور بیسویں صدی کے سب سے عظیم مسلم فلسفی اور شاعر تھے۔ آپ نے اردو اور فارسی زبان میں لازوال شاعری تخلیق کی جس نے برصغیر کے مسلمانوں میں...

✍️ جواب دیں / تبصرہ فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے۔