شاعری ہب / غزل / حال دل کا جتا کے دیکھ لیا

حال دل کا جتا کے دیکھ لیا

Haal-e-Dil ka Jata ke Dekh Liya

فونٹ سائز:
100%
پس منظر:

حال دل کا جتا کے دیکھ لیا

خلق کو آزما کے دیکھ لیا

بڑھ گئی اور میری بیتابی

آپ نے مسکرا کے دیکھ لیا؟

کوئی اپنا نہیں زمانے میں

ہر طرح آزما کے دیکھ لیا

خاک ہو کر لپٹ گیا کوئی

تم نے دامن چھڑا کے دیکھ لیا؟

دلِ وحشی رہا نہ قابو میں

کیوں ہمیں مسکرا کے دیکھ لیا

بے نتیجہ رہی یہ کوشش بھی

ربط اُن سے بڑھا کے دیکھ لیا

کوئی شے بھی تو لازوال نہیں

بزم ہستی میں آکے دیکھ لیا

کس قدر آج خود بھی ہو بے چین

اہلِ دل کو، ستا کے دیکھ لیا؟

وہ نہ آئے نصیر میرے گھر

چشم حسرت بچھا کے دیکھ لیا

Haal-e-dil ka jata ke dekh لیا

khalq ko aazma ke dekh liya

barh gayi aur meri betaabi

aap ne muskura ke dekh liya?

Koi apna nahi zamane mein

har tarah aazma ke dekh liya

khaak ho kar lipat gaya koi

tum ne daaman chhura ke dekh liya?

Dil-e-wahshi raha na qaaboo mein

kyun hamein muskura ke dekh liya

be-nateeja rahi yeh koshish bhi

rabt un se barha ke dekh liya

koi shay bhi to laazawaal nahi

bazm-e-hasti mein aa ke dekh liya

kis qadar aaj khud bhi ho be-chain

ahl-e-dil ko, sata ke dekh liya?

Woh na aaye Naseer mere ghar

chashm-e-hasrat bichha ke dekh liya

غزل Urdu
Comment
پیر نصیر الدین نصیر گیلانیؒ
تعارفِ شاعر

پیر نصیر الدین نصیر گیلانیؒ

🏛️ عہدِ جدید ⏳ 1949ء – 2009ء 📍 گولڑہ شریف، اسلام آباد، پاکستان

سید پیر نصیر الدین نصیر گیلانیؒ (14 نومبر 1949ء – 13 فروری 2009ء، گولڑہ شریف، اسلام آباد) خانقاہِ عالیہ گولڑہ شریف کے سجادہ نشین، عظیم صوفی بزرگ، محقق اور قادر الکلام شاعر تھے۔ وہ حضرت...

✍️ جواب دیں / تبصرہ فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے۔