شاعری ہب / نعت / درِ محبوب سے ہٹ کر گزارہ ہو نہیں سکتا

درِ محبوب سے ہٹ کر گزارہ ہو نہیں سکتا

Dar-e Mehboob se Ht Kar Guzara Ho Nahin Skta

فونٹ سائز:
100%
پس منظر:

درِ محبوب سے ہٹ کر گزارہ ہو نہیں سکتا

یہ وہ در ہے کہ جس در سے کنارہ ہو نہیں سکتا

رہے گردش میں قسمت کا ستارا ہو نہیں سکتا

نبیؐ کا نام لیوا بے سہارا ہو نہیں سکتا

نظارہ میری آنکھوں نے کیا ہے سبز گنبد کا

اب اس سے بڑھ کے کوئی بھی نظارہ ہو نہیں سکتا

نبیؐ کا آستانہ چھوڑ دوں یہ کیسے ممکن ہے

میں مر جاؤں گا لیکن یہ گوارہ ہو نہیں سکتا

زباں پر تم درودِ پاک رکھو ہر گھڑی اپنی

یہ ایسا کام ہے جسمیں خسارہ ہو نہیں سکتا

نہیں ہے پیار جس کے دل میں کملی والے آقاؐ کی

قسم رب کی کبھی رب کا وہ پیارا ہو نہیں سکتا

تقاضہ ہے نیازیؔ یہ میرے ایمانِ کامل کا

جسے نسبت نہیں ان سے ہمارا ہو نہیں سکتا

Dar-e Mehboob se ht kar guzara ho nahin skta

Yeh woh Dar hai ke Jis Dar se kinara ho nahin skta

Rhey gardish mein qismat ka stara ho nahin skta

Nabi ka Naam lioa be sahara ho nahin skta

Nazara Meri Aankhon Ne kiya hai Sabz Gumbad ka

Ab Is se brh ke Koi bhi nazara ho nahin skta

Nabi ka aastanh chhor doon yeh kaise Mumkin hai

Mein Mar jaaoon Ga Lekin yeh goarh ho nahin skta

Zaban par tum Durood-e pak rakho Har Ghadi Apni

Yeh aisa Kaam hai jsmin khasara ho nahin skta

Nahin hai pyaar Jis ke Dil mein kamli oaley aqa ki

Qasam / Qism Rabb ki kabhi Rabb ka woh pyaara ho nahin skta

Tqazh hai niazi yeh Mere imaan-e kamil ka

Jsey nsbt nahin Un se Hamara ho nahin skta

نعت
Comment
عبدالستار نیازی
تعارفِ شاعر

عبدالستار نیازی

🏛️ عہدِ جدید ⏳ 1938 — 2002 📍 فیصل آباد، پاکستان

عبدالستار نیازی 1938ئ میں ریاست کپور تھلہ (انڈیا) میں مستری بدر الدین مغل کے گھر پیدا ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے