شاعری ہب / نظم / بے داری

بے داری

Bedaari – Jis Banda-e-Haq Bein ki Khudi Hogayee

فونٹ سائز:
100%
پس منظر:

جس بندۂ حق بیں کی خودی ہو گئی بیدار

شمشیر کی مانند ہے برندہ و براق

اس کی نگۂ شوخ پہ ہوتی ہے نمودار

ہر ذرے میں پوشیدہ ہے جو قوت اشراق

اس مرد خدا سے کوئی نسبت نہیں تجھ کو

تو بندۂ آفاق ہے وہ صاحب آفاق

تجھ میں ابھی پیدا نہیں ساحل کی طلب بھی

وہ پاکیٔ فطرت سے ہوا محرم اعماق

Jis Banda-e-Haq Been Ki Khudi Ho Gyi Baidar

Shamsheer Ki Manind Hai Buranda-o-Barraq

Uss Ki Nigah-e-Shoukh Pe Hoti Hai Namoodar

Har Zarre Mein Poshida Hai Jo Quwwat-e-Ashraq

Uss Mard-e-Khuda Se Koi Nisbat Nahin Tujh Ko

Tu Banda-e-Afaq Hai, Woh Sahib-e-Afaq

Tujh Mein Abhi Paida Nahin Sahil Ki Talab Bhi

Woh Paki-e-Fitrat Se Huwa Mehram-e-Aamaq

نظم Urdu
Comment
علامہ اقبال
تعارفِ شاعر

علامہ اقبال

🏛️ کلاسیکی دور ⏳ 9 نومبر 1877 — 21 اپریل 1938 📍

علامہ محمد اقبال (9 نومبر 1877ء – 21 اپریل 1938ء) مفکرِ پاکستان، شاعرِ مشرق، حکیم الامت اور بیسویں صدی کے سب سے عظیم مسلم فلسفی اور شاعر تھے۔ آپ نے اردو اور فارسی زبان میں...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے