شاعری ہب / نعت / آقا آقا بول بندے آقا آقا بول

آقا آقا بول بندے آقا آقا بول

Aqa Aqa Bol Bande Aqa Aqa Bol

فونٹ سائز:
100%
پس منظر:

آقا آقا بول بندے آقا آقا بول

ذکر نبی ﷺ تو کرتا جا یہ ذکر بڑا انمول

ایسا دن بھی آ جائے سرکار کے در پے بیٹھے ہوں

لب خاموش زباں بن جائیں آنسو عرضاں کرتے ہوں

ان کے در پے رونے والے دل سے کچھ تو بول

سرکار دو عالم پیارے آقا جدھر سے گذرا کرتے تھے

شجر گواہی دیتا تھا اور پتھر کلمہ پڑھتے تھے

نور خدا کے منکر اب تو اپنی آنکھیں کھول

آؤ چلو دیوانو سارے شہر مدینہ چلتے ہیں

میری کیا اوقات ہے سب ہی ان کے در سے پلتے ہیں

غیروں کو بھی دیتے ہیں بن مانگے بن مول

جب سے ہوش سنبھالا ہے میں ان کی نعتیں پڑھتا ہوں

گستاخی نہ ہو جائے میں سنبھل سنبھل کے چلتا ہوں

ماں کی دعاؤں کا صدقہ ہے نعت کا یہ ماحول

راشد نعتیں لکھنا پڑھنا یہ ہے بڑا اعزاز

ان کے کرم کے صدقے ہی سے اونچی ہے پرواز

نعت نبی تو سنائے جا کانوں میں رس گھول

Aqa aqa bol banday aqa aqa bol

Zikr nabi tu karta ja yay zikr barra anmol

Aisa din bhi aaja-ay sarkar kay dar pay betthay ho

Lab khamosh zubaan ban ja-ay aansu arza kartay ho

Un kay dar pay ronay waalay, dil say kucch to bolol

Sarkar e do aalam pyaray aqa jidhar say guzra kartay thay

Shajr gawaahi dayta tha or pathar kalima partay thay

Noor e khuda kay munkir ab to, apni aankhayn khol

Aow chalo deewano saaray shehr e madinah chaltay heyn

Mayri kya oqaat he sab hii un kay dar say paltay heyn

Ghairon ko bhi daytay heyn, bin maangay bin mol

Jab say hosh sambaala he meyn unki naatayn parta huun

Gustaahi na ho ja-ay meyn sambal sambal kay chalta huun

Maan ki dua-on ka sadqa, aisa mila maahol

Rashid naatayn likhna parna yay he barra ihsan

Un kay karm kay sadqay hii se unchi he parwan

Naat e nabi tu suna-ay ja, kaano mayn rasghol

نعت
Comment
ن
تعارفِ شاعر 🏛️ روایتی و کلاسیکی

نامعلوم / روایتی کلام

وہ لازوال اور مقبولِ عام نعتیں اور سلام جن کے تخلیق کار تاریخ میں نامعلوم ہیں یا جو روایتی ثنا خوانی کا حصہ ہیں۔

✍️ جواب دیں / تبصرہ فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے۔