شاعری ہب / غزل / کیا دل مرا نہیں تھا تمہارا ، جواب دو

کیا دل مرا نہیں تھا تمہارا ، جواب دو

Kya Dil Mera Nahi Tha Tumhara, Jawab Do

فونٹ سائز:
100%
پس منظر:

کیا دل مرا نہیں تھا تمہارا ، جواب دو

برباد کیوں کیا ہے ؟ خدا را جواب دو

کیا تم نہیں ہمارا سہارا ، جواب دو

آنکھیں ملاؤ ، ہم کو ہمارا جواب دو

کل سے مراد صبح قیامت سہی ، مگر

اب تم کہاں ملو گے دوبارا ، جواب دو

چہرہ اُداس، اشک رواں ، دل ہے بے سکوں

میرا قصور کہ تمہارا ؟ جواب دو

دیکھا جو شرمسار ، اُلٹ دی بساطِ شوق

یوں تم سے کوئی جیت کے ہارا ؟ جواب دو

میں ہو گیا تباہ تمہارے ہی سامنے

کیوں کر کیا یہ تم نے گوارا ؟ جواب دو

تم ناخدا تھے ، اور تلاطم آشنا

کشتی کو کیوں ملا نہ کنارا ؟ جواب دو

شام آئی ، شب گزر گئی ، آخر سحر ہوئی

تم نے کہاں یہ وقت گزارا ؟ جواب دو

لو تم کو بھی بلانے لگے ہیں نصیر وہ

بولو ارادہ کیا ہے تمہارا ، جواب دو ؟

Kya dil mera nahi tha tumhara, jawab do

Barbaad kyun kiya hai? Khuda ra jawab do

Kya tum nahi hamara sahara, jawab do

Aankhein milao, hum ko hamara jawab do

Kal se murad subh-e-qayamat sahi, magar

Ab tum kahan milo ge dobara, jawab do

Chehra udaas, ashk rawaan, dil hai be-sukoon

Mera qasoor ke tumhara? jawab do

Dekha jo sharmsaar, ulat di basaati-e-shauq

Yun tum se koi jeet ke haara? jawab do

Main ho gaya tabaah tumhare hi saamne

Kyun kar kiya yeh tum ne gawara? jawab do

Tum na-khuda thay, aur talatum aashna

Kashti ko kyun mila na kinara? jawab do

Shaam aayi, shab guzar gayi, aakhir sahar hui

Tum ne kahan yeh waqt guzara? jawab do

Lo tum ko bhi bulane lagay hain Naseer woh

Bolo irada kya hai tumhara, jawab do?

غزل Urdu
Comment
پیر نصیر الدین نصیر گیلانیؒ
تعارفِ شاعر 🏛️ عہدِ جدید

پیر نصیر الدین نصیر گیلانیؒ

⏳ 1949ء – 2009ء
📍 گولڑہ شریف، اسلام آباد، پاکستان

سید پیر نصیر الدین نصیر گیلانیؒ (14 نومبر 1949ء – 13 فروری 2009ء، گولڑہ شریف، اسلام آباد) خانقاہِ عالیہ گولڑہ شریف کے سجادہ نشین، عظیم صوفی بزرگ، محقق اور قادر الکلام شاعر تھے۔ وہ حضرت پیر مہر علی شاہؒ کے پڑپوتے تھے۔ پیر نصیر الدین...

✍️ جواب دیں / تبصرہ فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے۔