شاعری ہب / غزل / زمانه گریۂ پیہم سے ڈر ہی جاتا ہے

زمانه گریۂ پیہم سے ڈر ہی جاتا ہے

Zamana Giryah-e-Payaham se Dar hi Jata Hai

فونٹ سائز:
100%
پس منظر:

زمانه گریۂ پیہم سے ڈر ہی جاتا ہے

کبھی تو سر سے یہ پانی گزر ہی جاتا ہے

وفورِ شوق میں جی سے گزر ہی جاتا ہے

حسیں ہوشکل ، تو انسان مر ہی جاتا ہے

ده گشتگان محبت ہیں ہم کہ اپنا غمبار

جدھر وہ ہوتے ہیں، اُڑ کر اُدھر ہی جاتا ہے

مرے بدن میں لگاتا ہے آگ سی واعظ

جلی کئی یہ کوئی بات کر ہی جاتا ہے

وہ بے وفا ہے ، مگر سنگ دل نہیں پھر بھی

مرے ملال سے چہرہ اُتر ہی جاتا ہے

رُلا گئی مجھے ترک تعلقات کی بات

یہ مرحلہ ہو تو انسان ڈر ہی جاتا ہے

نگاہ ناز کی زد سے کوئی بچا ہی نہیں

یہ تیر وہ ہے کہ دل میں اُتر ہی جاتا ہے

دیتے ہیں ہنس کر گزارنے والے

نصیر ! وقت کا کیا ہے ، گزر ہی جاتا ہے

Zamana giryah-e-payaham se dar hi jata hai

Kabhi to sar se yeh paani guzar hi jata hai

Wufoor-e-shauq mein jee se guzar hi jata hai

Haseen ho mushkil, to insaan mar hi jata hai

De gashtagan-e-mohabbat hain hum ke apna ghum-baar

Jidhar woh hotay hain, urr kar udhar hi jata hai

Mere badan mein lagata hai aag si waaiz

Jali kayi yeh koi baat kar hi jata hai

Woh be-wafa hai, magar sang-dil nahi phir bhi

Mere malaal se chehra utar hi jata hai

Rula gayi mujhe tark-e-ta'alluqat ki baat

Yeh marhala ho to insaan dar hi jata hai

Nigaah-e-naaz ki zad se koi bacha hi nahi

Yeh teer woh hai ke dil mein utar hi jata hai

Detay hain hans kar guzarne walay

Naseer! waqt ka kya hai, guzar hi jata hai

غزل Urdu
Comment
پیر نصیر الدین نصیر گیلانیؒ
تعارفِ شاعر 🏛️ عہدِ جدید

پیر نصیر الدین نصیر گیلانیؒ

⏳ 1949ء – 2009ء
📍 گولڑہ شریف، اسلام آباد، پاکستان

سید پیر نصیر الدین نصیر گیلانیؒ (14 نومبر 1949ء – 13 فروری 2009ء، گولڑہ شریف، اسلام آباد) خانقاہِ عالیہ گولڑہ شریف کے سجادہ نشین، عظیم صوفی بزرگ، محقق اور قادر الکلام شاعر تھے۔ وہ حضرت پیر مہر علی شاہؒ کے پڑپوتے تھے۔ پیر نصیر الدین...

✍️ جواب دیں / تبصرہ فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے۔