شاعری ہب / غزل / نہ دوستی سے تعلق ، نہ دشمنی سے غرض

نہ دوستی سے تعلق ، نہ دشمنی سے غرض

Na Dosti se Ta’alluq, na Dushmani se Gharaz

فونٹ سائز:
100%
پس منظر:

نہ دوستی سے تعلق ، نه دشمنی سے غرض

تمہارے بندۂ الفت کو کیا کسی سے غرض

ترے خیال میں کھوئے ہوئے ہیں جو خود کو

موت کی اُنہیں پروا نہ زندگی سے غرض

ہے ایک نورِ مجسم ہمارے پیش نظر

رہی نہ آبی و خاکی، نہ آتشی سے غرض

جهان عشق کے سیارے اور ہی کچھ ہیں

نه ماه و مهر تریخ و مشتری سے غرض

نصیر ! وصف ہے مقصود اُس کیس کا مجھے

نہ شعر گوئی کا دعوی ، نہ شاعری سے غرض

Na dosti se ta'alluq, na dushmani se gharaz

Tumharay banda-e-ulfat ko kya kisi se gharaz

Tere khayal mein khoye huay hain jo khud ko

Maut ki unhein parwa na zindagi se gharaz

Hai ik noor-e-mujassam hamare paish-e-nazar

Rahi na aabi-o-khaaki, na aatishi se gharaz

Jahan-e-ishq ke sayyaray aur hi kuch hain

Na maah-o-mehr, tareekh-o-mushtari se gharaz

Naseer! wasf hai maqsood us kis ka mujhe

Na she'r-goi ka dawa, na shayari se gharaz

غزل Urdu
Comment
پیر نصیر الدین نصیر گیلانیؒ
تعارفِ شاعر

پیر نصیر الدین نصیر گیلانیؒ

🏛️ عہدِ جدید ⏳ 1949ء – 2009ء 📍 گولڑہ شریف، اسلام آباد، پاکستان

سید پیر نصیر الدین نصیر گیلانیؒ (14 نومبر 1949ء – 13 فروری 2009ء، گولڑہ شریف، اسلام آباد) خانقاہِ عالیہ گولڑہ شریف کے سجادہ نشین، عظیم صوفی بزرگ، محقق اور قادر الکلام شاعر تھے۔ وہ حضرت...

✍️ جواب دیں / تبصرہ فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے۔