شاعری ہب / غزل / دلِ حزیں کو تری یاد سے بچا نہ سکے

دلِ حزیں کو تری یاد سے بچا نہ سکے

Dil-e-Haseen ko Teri Yaad se Bacha na Sakay

فونٹ سائز:
100%
پس منظر:

دلِ حزیں کو تری یاد سے بچا نہ سکے

ہزار بار بھلایا ، مگر بھلا نہ سکے

بجھے بجھے سے رہے دل میں ، جگمگا نہ سکے

داغہائے تمنا فروغ پا نہ سکے

زبانِ اشک سے حال دل اُن کو کہنا تھا

ہم اُن کے سامنے آنسو مگر بہا نہ سکے

نکل سکی نہ ملاقات کی کوئی صورت

ہمیں بلا نہ سکے اور خود وہ آ نہ سکے

تمام عمر پھنکے ہیں ہمارے قلب و جگر

تمہیں نے آگ لگائی ، تمہیں بجھا نہ سکے

چُھری کو ہاتھ میں لے کر ہزار بار اُٹھے

نصیر ! دل کے وہ ٹکڑے مگر اُڑا نہ سکے

Dil-e-haseen ko teri yaad se bacha na sakay

hazaar baar bhulaya, magar bhula na sakay

mujhe tujh se rahay dil mein, jhilmila na sakay

daaghaye tamanna faroogh paa na sakay

zaban-e-ashk se haal-e-dil un ko kehna tha

hum un ke saamne aansu magar baha na sakay

nikal saki na mulaqaat ki koi soorat

hamein bula na sakay aur khud woh aa na sakay

tamaam umar phunkay hain hamaray qalb-o-jigar

tumhein ne aag lagai, tumhein bujha na sakay

chhuri ko haath mein lay kar hazaar baar uthe

Naseer! dil ke woh tukray magar uda na sakay

غزل Urdu
Comment
پیر نصیر الدین نصیر گیلانیؒ
تعارفِ شاعر

پیر نصیر الدین نصیر گیلانیؒ

🏛️ عہدِ جدید ⏳ 1949ء – 2009ء 📍 گولڑہ شریف، اسلام آباد، پاکستان

سید پیر نصیر الدین نصیر گیلانیؒ (14 نومبر 1949ء – 13 فروری 2009ء، گولڑہ شریف، اسلام آباد) خانقاہِ عالیہ گولڑہ شریف کے سجادہ نشین، عظیم صوفی بزرگ، محقق اور قادر الکلام شاعر تھے۔ وہ حضرت...

✍️ جواب دیں / تبصرہ فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے۔