شاعری ہب / نظم / اُجڑے سے سرکار دکھائی دیتے ہیں

اُجڑے سے سرکار دکھائی دیتے ہیں

Ujrre se Sarkar Dikhai Dete Hain

فونٹ سائز:
100%
پس منظر:

اُجڑے سے سرکار دکھائی دیتے ہیں

راوی کے وچ کار دکھائی دیتے ہیں

محبوبہ پھر غصے میں پھنکاری ہے

جوتوں کے آثار دکھائی دیتے ہیں

بھینگی آنکھیں ، کالی صورت ، ترچھی ناک

قاتل کے اوزار دکھائی دیتے ہیں

ہم تو جب بھی بازاروں میں جاتے ہیں

میک اپ کے انبار دکھائی دیتے ہیں

بھنگی ، چرسی ، ہیروئن کے دلدادہ

آپ کے رشتہ دار دکھائی دیتے ہیں

جب سے مکا بیگم کا لہرایا ہے

دو کے مجھ کو چار دکھائی دیتے ہیں

Ujrre se sarkar dikhai dete hain

Ravi ke vich car dikhai dete hain

Mahbooba phir ghussay mein phunkari hai

Jooton ke aasaar dikhai dete hain

Bheegi aankhein, kaali soorat, tirchi naak

Qatil ke auzaar dikhai dete hain

Hum to jab bhi bazaaron mein jatay hain

Make-up ke anbaar dikhai dete hain

Bhangi, charsi, heroin ke dil-daada

Aap ke rishtedaar dikhai dete hain

Jab se mukka begum ka lehraya hai

Do ke mujh ko chaar dikhai dete hain

نظم
Comment
ش
تعارفِ شاعر 🏛️ جدید دور

شکیل عادل

شکیل عادل اردو کے مزاحیہ شاعر ہیں جن کا کلام روزمرہ کی زندگی کے دلچسپ پہلوؤں کو اجاگر کرتا ہے۔