شاعری ہب / غزل / علاجِ دردِ دل تم سے مسیحا ہو نہیں سکتا

علاجِ دردِ دل تم سے مسیحا ہو نہیں سکتا

Ilaaj-e-Dard-e-Dil Tum se Masiha Ho Nahin Sakta

فونٹ سائز:
100%
پس منظر:

علاجِ دردِ دل تم سے مسیحا ہو نہیں سکتا

مری بیماریِ جاں کا مداوا ہو نہیں سکتا

نہ چھو نبضِ تمنا کو عبث زحمت اٹھاتے ہو

یہ وہ ناسور ہے جو مندمل اب ہو نہیں سکتا

ہماری بے خودی کو تم جنوں سمجھے ہو دیوانو

ہمارا ہوش سے اب کوئی رشتہ ہو نہیں سکتا

کسی کی چشمِ نم نے یوں لٹائی دولتِ ہستی

کہ اب آباد یہ دل کا خرابہ ہو نہیں سکتا

کہو جونؔ سے کہ رختِ سفر باندھے اب اس در سے

یہاں پر سنگ دل کوئی شناسا ہو نہیں سکتا

Ilaaj-e Dard-e Dil tum se masiha ho nahin skta

Mri bemari-e Jaan ka mdaoa ho nahin skta

Na Chhoo nabz-e Tamanna ko abs zahmat athatey ho

Yeh woh nasur hai jo Mundamil ab ho nahin skta

Hamari be khodi ko tum jnon samjhe ho dioano

Hamara hosh se ab Koi rishta ho nahin skta

Kisi ki Chashm-e nam Ne Yun ltai daulat-e Hasti

Ke ab Aabad yeh Dil ka khrabh ho nahin skta

Kaho jon se ke rkht-e Safar bandhey ab Is Dar se

Yahan par sang Dil Koi shnasa ho nahin skta

غزل
Comment
جون ایلیا
تعارفِ شاعر 🏛️ عہدِ جدید

جون ایلیا

⏳ 14 دسمبر 1931 — 8 نومبر 2002
📍

سید جون اصغر المعروف جون ایلیا (14 دسمبر 1931ء – 8 نومبر 2002ء) اردو ادب کے سب سے منفرد، بے باک، غیر روایتی اور فلسفی شاعر، نثر نگار اور مفکر تھے۔ آپ امروہہ (بھارت) میں پیدا ہوئے اور قیامِ پاکستان کے بعد کراچی تشریف لائے۔...

✍️ جواب دیں / تبصرہ فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے۔