شاعری ہب / غزل / زبسکہ مشقِ تماشا جنوں علامت ہے

زبسکہ مشقِ تماشا جنوں علامت ہے

Zbskh Mshq Tmasha Jnon Alamt He

فونٹ سائز:
100%
پس منظر:

زبسکہ مشقِ تماشا جنوں علامت ہے

کشاد و بستِ مژہ ، سیلیٔ ندامت ہے

نہ جانوں ، کیونکہ مٹے داغِ طعنِ بد عہدی

تجھے کہ آئینہ بھی ورطۂ ملامت ہے

بہ پیچ و تابِ ہوس ، سلکِ عافیت مت توڑ

نگاہِ عجز سرِ رشتۂ سلامت ہے

Zbskh mashq-e tamasha jnon Alamat hai

Kshad-o-bst-e mzhh sili nadamat hai

Na Janon kyũki mite daġ-e tan-e bad ahdi

Tujhe ke aaeena bhi ort-e- malamat hai

Bah Pech-o-tab-e havas slk-e aafit mat tor

Nigah-e ajz sar-e rsht-e- salamat hai

غزل
Comment
مرزا غالب
تعارفِ شاعر

مرزا غالب

🏛️ کلاسیکی دور ⏳ 27 دسمبر 1797 — 15 فروری 1869 📍

مرزا اسد اللہ خان غالب (27 دسمبر 1797ء – 15 فروری 1869ء) اردو اور فارسی زبان کے سب سے بڑے، سب سے زیادہ پڑھے جانے والے اور عہد ساز کلاسیکی شاعر اور نثری ادیب تھے۔...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے