📚 کہانیاں و نظمیں 🖼️ بچوں کی مصوری گیلری 🖌️ ڈیجیٹل رنگ بھریے ✍️ اردو خوشخطی و خطاطی
ہوم پیج ← بچوں کا گوشہ ← بچوں کی پیاری نظمیں ← علامہ اقبال کی مشہور دعا: "لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری”
علامہ اقبال کی مشہور دعا: "لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری” 🎒 پرائمری بچے (7 تا 10 سال)
📚 بچوں کی پیاری نظمیں 🌟 موضوع: علم اور نیکی کی طلب

علامہ اقبال کی مشہور دعا: "لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری”

⏱️ پڑھنے کا وقت: 2 منٹ ✍️ ماخذ: ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ
فونٹ سائز:

لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری
زندگی شمع کی صورت ہو خدایا میری!

دور دنیا کا مرے دم سے اندھیرا ہو جائے
ہر جگہ میرے چمکنے سے اجالا ہو جائے!

ہو مرے دم سے یونہی میرے وطن کی زینت
جس طرح پھول سے ہوتی ہے چمن کی زینت!

زندگی ہو مری پروانے کی صورت یا رب
علم کی شمع سے ہو مجھ کو محبت یا رب!

ہو مرا کام غریبوں کی حمایت کرنا
دردمندوں سے، ضعیفوں سے محبت کرنا!

مرے اللہ! برائی سے بچانا مجھ کو
نیک جو راہ ہو اس رہ پہ چلانا مجھ کو!

🌟 کہانی کا سبق (Moral of the Story)

ہمیشہ علم سے محبت کریں، غریبوں اور کمزوروں کا سہارا بنیں اور اللہ سے سیدھے راستے پر چلنے کی دعا مانگیں۔

🎈 مزید پیاری کہانیاں اور نظمیں

صوفی تبسم کی پیاری نظم: "ٹوٹ بٹوٹ کی موٹر کار"

صوفی تبسم کی پیاری نظم: "ٹوٹ بٹوٹ کی موٹر کار"

ٹوٹ بٹوٹ نے موٹر خریدی، دھواں اڑاتی سڑکوں پہ دوڑی! بچوں کے لیے ہنسی...

⏱️ 2 منٹ پڑھیں ←
علامہ اقبال کی سبق آموز نظم: "پہاڑ اور گلہری"

علامہ اقبال کی سبق آموز نظم: "پہاڑ اور گلہری"

کوئی پہاڑ یہ کہتا تھا اک گلہری سے... زمین پر اللہ کی کوئی بھی...

⏱️ 3 منٹ پڑھیں ←
علامہ اقبال کی پرتاثیر نظم: "ہمدردی — بلبل اور جگنو"

علامہ اقبال کی پرتاثیر نظم: "ہمدردی — بلبل اور جگنو"

ٹہنی پہ کسی شجر کی بیٹھا تھا کوئی بلبل... ہیں لوگ وہی جہاں میں...

⏱️ 3 منٹ پڑھیں ←