وفاقی حکومت کے ڈیجیٹل اسکلز پروگرام کی نئی رجسٹریشن آن لائن شروع ہو گئی ہے۔ اس پروگرام کے تحت نوجوانوں کو فری لانسنگ، ویب ڈیویلپمنٹ اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی مفت تربیت دی جائے گی۔
پروگرام سے وابستہ حکام کے مطابق پچھلی کلاسوں کے تربیت یافتہ طلبہ نے بین الاقوامی مارکیٹ سے زبردست آمدنی شروع کر دی ہے، اور ہدف اس سال مزید پچاس ہزار نوجوانوں کو تربیت دینا ہے۔




