شاعری ہب / نعت / زہے عزت و اعتلائے محمد

زہے عزت و اعتلائے محمد

Zhey Izzat-o-Aatlaee Muhammad

فونٹ سائز:
100%
پس منظر:

زہے عزت و اعتلائے محمد

کہ ہے عرشِ اعظم سرائے محمد

خدا کی خدائی کا وہ مقتدا ہے

دو عالم ہیں محوِ ثنائے محمد

ملائک بھی پڑھتے ہیں نغمے درودوں کے

ہے سدرہ پہ روشن لوائے محمد

ہمیں خوف کیا روزِ محشر کا یارو

شفاعت کرے گی دعائے محمد

رضاؔ کا سفینہ کنارے لگے گا

جو دل میں رہے گی ولائے محمد

Zhey izzat-o-aatlaee Muhammad

Ke hai ʻarsh-e azam sarae Muhammad

Khuda ki khdaئi ka woh mqtda hai

Do alam hain mho-e snaee Muhammad

Mlaئk bhi Padhte hain Naghme Duroodon ke

Hai sdrh pe Roshan loaئey Muhammad

Hamen khauf kiya roz-e Mahshar ka Yaaro

Shafa'at krey gi daaئey Muhammad

Rza ka sfinh Kinare lage Ga

Jo Dil mein rhey gi olaee Muhammad

نعت
Comment
امام احمد رضا خان بریلوی
تعارفِ شاعر

امام احمد رضا خان بریلوی

🏛️ کلاسیکی دور ⏳ 14 جون 1856ء (10 شوال 1272ھ) — 28 اکتوبر 1921ء (25 صفر 1340ھ) 📍

امام احمد رضا خان قادری حنفی ماتریدی بریلویؒ المعروف 'اعلیٰ حضرت' (14 جون 1856ء – 28 اکتوبر 1921ء، بریلی شریف) چودہویں صدی ہجری کے عظیم مجدد، فقیہِ اعظم، مفسر، محدث، مفکر اور اردو نعتیہ شاعری...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے