شاعری ہب / نعت / یہ آرزو نہیں کہ دعائیں ہزار دو

یہ آرزو نہیں کہ دعائیں ہزار دو

Yeh Arzu Nahin ke Duayen Hazaar Do

فونٹ سائز:
100%
پس منظر:

یہ آرزو نہیں کہ دعائیں ہزار دو

پڑھ کر نبی کی نعت لحد میں اتار دو

دیکھا ابھی ابھی ہے نظر نے جمال یار

اے موت مجھ کو تھوڑی سی مہلت ادھار دو

سنتے ہیں جانکنی کا ہے لمحہ بہت کٹھن

لے کر نبی کا نام یہ لمحہ گزار دو

گر جیتنا ہے عشق میں لازم یہ شرط ہے

کھیلو اگر یہ بازی تو ہر چیز ہار دو

یہ جان بھی ظہوریؔ نبی کے طفیل ہے

اس جان کو حضور کا صدقہ اتار دو

Yeh arzu nahin ke duayen hazaar do

Parh kar Nabi ki naat lahad mein utar do

Dekha abhi abhi hai nazar ne jamal-e-yar

Ae maut mujh ko thori si mohlat udhar do

Sunte hain jaan-kani ka hai lamha bahut kathin

Le kar Nabi ka naam yeh lamha guzar do

Gar jeetna hai ishq mein lazim yeh shart hai

Khelo agar yeh bazi to har cheez haar do

Yeh jaan bhi Zahoori Nabi ke tafeel hai

Is jaan ko Huzoor ka sadqa utar do

نعت Urdu
Comment
محمد علی ظہوری
تعارفِ شاعر

محمد علی ظہوری

🏛️ عہدِ جدید ⏳ 1932ء — 2005ء 📍 لاہور، پاکستان

(1932–2005) ایک مشہور پاکستانی صوفی شاعر اور نعت خواں تھے جو اردو اور پنجابی میں اپنی عقیدت مندانہ شاعری کے لیے منائے جاتے تھے۔ ان کی نعتیں پورے جنوبی ایشیا میں بڑے پیمانے پر سنی...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے