میں نظر کروں جان و جگر کیسا لگے گا
Mein Nazar Karoon Jaan-o-Jigar Kisa Lage Ga
میں نظر کروں جان و جگر کیسا لگے گا
رکھ دوں درِ سرکار پہ سر کیسا لگے گا
غوث الوریٰ سے پوچھ لے اک روز یہ چل کر
بغداد سے طیبہ کا سفر کیسا لگے گا
جب دور سے ہے اتنا حسین گنبدِ خضرا
اس پار ہے ایسا تو ادھر کیسا لگے گا
آ جائیں مقدر سے میرے گھر جو شہِ دیں
میں کیسا لگوں گا میرا گھر کیسا لگے گا
جس ہاتھ سے لکھوں گا محمد کا قصیدہ
اُس ہاتھ میں جبریل کا پر کیسا لگے گا
محشر کی تمازت میں گناہگاروں کو جس دم
آئیں گے شہِ دیں جو نظر کیسا لگے گا
سرکار نے در پہ تجھے بلوایا ہے منگتے
جب کوئی مجھے دے گا خبر کیسا لگے گا
ہو جائے گی جب شافعِ محشر کی عنایت
آئے گی خوشی کی جو لہر کیسا لگے گا
پرواز کرے روح میری جسم سے جس دم
سرکار کے قدموں میں ہو سر کیسا لگے گا
Mein Nazar karoon jaan-o-jigar kisa lage Ga
Rakh doon Dar-e Sarkar pe sar kisa lage Ga
Ghos alori se pochh le Ik roz yeh chal kar
Bghdad se Taiba ka safar kisa lage Ga
Jab door se hai Itna hasin Gumbad-e Khazra
Is Paar hai aisa to idhar kisa lage Ga
Aa jaayein mqdr se Mere ghar jo shh-e dein
Mein kisa lgon Ga Mera ghar kisa lage Ga
Jis haath se lkhon Ga Muhammad ka qasida
As haath mein jbril ka par kisa lage Ga
Mahshar ki tmazt mein gnahgaron ko Jis dam
Aayein Ge shh-e dein jo Nazar kisa lage Ga
Sarkar Ne Dar pe Tujhe bloaia hai Mangte
Jab Koi Mujhe de Ga khabar kisa lage Ga
Ho jaئey gi jab shafa-e Mahshar ki inayat
Aaye gi khushi ki jo Lehar kisa lage Ga
Parwaaz krey Rooh Meri Jism se Jis dam
Sarkar ke Qadmon mein ho sar kisa lage Ga
اسد اقبال
اسد اقبال کلکتوی بھارت کے ممتاز اور بین الاقوامی شہرت یافتہ نعت خواں و نعت نگار شاعر ہیں۔
