شاعری ہب / نعت / لطف ان کا عام ہو ہی جائےگا

لطف ان کا عام ہو ہی جائےگا

Lutf Un Kaam Ho Hii Jaaegaa

فونٹ سائز:
100%
پس منظر:

لطف ان کا عام ہو ہی جائے گا

شاد ہر ناکام ہو ہی جائے گا

جان دے دو وعدۂ دیدار پر

نقد اپنا دام ہو ہی جائے گا

شاد ہے فردوس یعنی ایک دن

قسمت خدام ہو ہی جائے گا

بے نشانوں کا نشاں مٹتا نہیں

مٹتے مٹتے نام ہو ہی جائے گا

یاد گیسو ذکر حق ہے آہ کر

دل میں پیدا لام ہو ہی جائے گا

ایک دن آواز بدلیں گے یہ ساز

چہچہا کہرام ہو ہی جائے گا

سائلو دامن سخی کا تھام لو

کچھ نہ کچھ انعام ہو ہی جائے گا

یاد ابرو کر کے تڑپو بلبلو

ٹکڑے ٹکڑے دام ہو ہی جائے گا

مفلسو ان کی گلی میں جا پڑو

باغ خلد اکرام ہو ہی جائے گا

گر یوں ہی رحمت کی تاویلیں رہیں

مدح ہر الزام ہو ہی جائے گا

بادہ خواری کا سماں بندھنے تو دو

شیخ درد آشام ہو ہی جائے گا

غم تو ان کو بھول کر لپٹا ہے یوں

جیسے اپنا کام ہو ہی جائے گا

مٹ کہ گر یونہی رہا قرض حیات

جان کا نیلام ہو ہی جائے گا

اب تو لائی ہے شفاعت عفو پر

بڑھتے بڑھتے عام ہو ہی جائے گا

اے رضاؔ ہر کام کا ایک وقت ہے

دل کو بھی آرام ہو ہی جائے گا

Lut̤f Un ka Aam ho hi jaئey Ga

Shad Har nakam ho hi jaئey Ga

Jaan de do oad-e- Deedar par

Nqd Apna dam ho hi jaئey Ga

Shad hai Firdaus Yaani Ek Din

Qismat khdam ho hi jaئey Ga

Be nshanon ka nshan Mitta nahin

Mitte Mitte Naam ho hi jaئey Ga

Yaad gesu zakar Haq hai ah kar

Dil mein Paida lam ho hi jaئey Ga

Ek Din Aawaaz bdlin Ge yeh Saaz

Chhchha khram ho hi jaئey Ga

Saئlo daman Sakhi ka tham lo

Kuch na Kuch anaam ho hi jaئey Ga

Yaad abru kar ke trpo Bulbul-o

Tkrey tkrey dam ho hi jaئey Ga

Mflso Un ki gali mein ja paro

Baagh khld akram ho hi jaئey Ga

Gir Yun hi Rehmat ki taoilin rhin

Mdh Har ilzam ho hi jaئey Ga

Badh khoari ka samã bndhney to do

Shekh dard aasham ho hi jaئey Ga

Gham to Un ko bhol kar lpta hai Yun

Jaise Apna Kaam ho hi jaئey Ga

Mit ke Gir Yunhi Raha qarz hayat

Jaan ka nilam ho hi jaئey Ga

Ab to laئi hai Shafa'at afv par

Barhte Barhte Aam ho hi jaئey Ga

Aey rza Har Kaam ka Ek Waqt hai

Dil ko bhi aaraam ho hi jaئey Ga

نعت Urdu
Comment
امام احمد رضا خان بریلوی
تعارفِ شاعر

امام احمد رضا خان بریلوی

🏛️ کلاسیکی دور ⏳ 14 جون 1856ء (10 شوال 1272ھ) — 28 اکتوبر 1921ء (25 صفر 1340ھ) 📍

امام احمد رضا خان قادری حنفی ماتریدی بریلویؒ المعروف 'اعلیٰ حضرت' (14 جون 1856ء – 28 اکتوبر 1921ء، بریلی شریف) چودہویں صدی ہجری کے عظیم مجدد، فقیہِ اعظم، مفسر، محدث، مفکر اور اردو نعتیہ شاعری...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے