شاعری ہب / نعت / کیا مقدر حسیں ہمارا ہے

کیا مقدر حسیں ہمارا ہے

Kyaa Muqaddar Hasin Hamaaraa Hai

فونٹ سائز:
100%
پس منظر:

کیا مقدر حسیں ہمارا ہے

مصطفیٰ کا ہمیں سہارا ہے

جو شہہ دیں سے پیار کرتا ہے

حق تعالیٰ کو وہی پیارا ہے

دشمن جاں کو بھی دعائیں دیں

کتنا اچھا نبی ہمارا ہے

بہر امداد آگئے آقا

میں نے مشکل میں جب پکارا ہے

ذرہ ذرہ نبی کی گلیوں کا

کوئی چاند اور کوئی تارا ہے

Kiya mqdr Haseen Hamara hai

Mustafa ka Hamen sahara hai

Jo shh dein se pyaar karta hai

Haq taali ko vahi pyaara hai

Dushman Jaan ko bhi Dua'ein dein

Kitna Achha Nabi Hamara hai

Bhr imdad aagئey aqa

Mein Ne Mushkil mein jab Pukara hai

Zarra zarra Nabi ki Galiyon ka

Koi Chaand aur Koi taara hai

نعت Urdu
Comment
عبدالستار نیازی
تعارفِ شاعر 🏛️ عہدِ جدید

عبدالستار نیازی

⏳ 1938 — 2002
📍 فیصل آباد، پاکستان

عبدالستار نیازی 1938ئ میں ریاست کپور تھلہ (انڈیا) میں مستری بدر الدین مغل کے گھر پیدا ہوئے۔

✍️ جواب دیں / تبصرہ فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے۔