شاعری ہب / نعت / جو واسطہ نبیﷺ کا دے کر صدا نہ دے گا

جو واسطہ نبیﷺ کا دے کر صدا نہ دے گا

Jo Vasita Nbi ka De Kar Sada na De Ga

فونٹ سائز:
100%
پس منظر:

جو واسطہ نبیﷺ کا دے کر صدا نہ دے گا

اس کو قسم خدا کی ہرگز خدا نہ دے گا

پروردگار تجھ کو ہرگز شفا نہ دے گا

میرے نبیﷺ کا جب تک تو واسطہ نہ دے گا

جو ہے رضا نبیﷺ کی وہ ہے رضا خدا کی

جس کو نبیﷺ نہ دیں گے اس کو خدا نہ دے گا

سرکار کے مطب میں ملتی ہے ایک جیسی

کوئی حکیم تجھ کو ایسی دوا نہ دے گا

رستہ نبیﷺ کے در کا مرشد سے پوچھ جا کر

ان کے بغیر تجھ کو کوئی پتہ نہ دے گا

تو اُمتی ہے ان کا جن کے غلام ہیں سب

تو مانگ ایک کوڑی تجھ کو خزانہ دے گا

ان کے گھرانے والے سب ہیں علیمؔ آقا

جو کچھ کہے گا تجھ کو سید گھرانہ دے گا

Jo vasita nbi ka de kar sada na de Ga

Is ko Qasam / Qism Khuda ki hargiz Khuda na de Ga

Parvardigar tujh ko hargiz shifa na de Ga

Mere nbi ka jab tak to vasita na de Ga

Jo hai Raza nbi ki woh hai Raza Khuda ki

Jis ko nbi na dein Ge Is ko Khuda na de Ga

Sarkar ke mtb mein milti hai Ek jisi

Koi hakeem tujh ko aisi dawa na de Ga

Rasta nbi ke Dar ka mrshd se pochh ja kar

Un ke baġair tujh ko Koi patta na de Ga

To amti hai Un ka Jin ke Ghulam hain Sab

To maang Ek kori tujh ko khazana de Ga

Un ke ghraney oaley Sab hain alim aqa

Jo Kuch kahe Ga tujh ko sid ghranh de Ga

نعت
Comment
ع
تعارفِ شاعر 🏛️ عہدِ حاضر

علیم الدین علیم

علیم الدین علیم باوقار نعت گو شاعر ہیں جن کے کلام میں روانی، ترنم اور رسولِ خداؐ کی سچی محبت و عقیدت موجزن ہے۔

✍️ جواب دیں / تبصرہ فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے۔