شاعری ہب / نعت / جسے دیکھنی ہو جنت وہ نبی کے در سے گزرے

جسے دیکھنی ہو جنت وہ نبی کے در سے گزرے

Jsey Dikhni Ho Jannat Woh Nabi ke Dar se Gzrey

فونٹ سائز:
100%
پس منظر:

جسے دیکھنی ہو جنت وہ نبیؐ کے در سے گزرے

وہ جدھر جدھر سے گزرے یہ ادھر ادھر سے گزرے

غمِ ہجرِ مصطفےٰ میں یہی کیفیت ہے اپنی

کبھی آہ دل سے گزرے کبھی چشمِ نم سے گزرے

جسے دیکھنے ہوں جلوے کرمِ شہہِ امم کے

وہ مدینہ طیبہ کی کسی راہ گزر سے گزرے

فقط ان کا ہے وسیلہ جو ہمیشہ کام آیا

بڑے انقلاب آئے وہ تمام سر سے گزرے

میں یقین سے کہوں گا ہوئی مجھ کو دید ان کی

کبھی ان کا سبز گنبد جو میری نظر سے گزرے

میں مروں تو میرے لب پر ہو ریاضؔ ذکر ان کا

یہی اک دعا ہے یارب جو درِ اثر سے گزرے

جسے دیکھنی ہو جنت وہ نبیؐ کے در سے گزرے

وہ جدھر جدھر سے گزرے یہ ادھر ادھر سے گزرے

Jsey dikhni ho Jannat woh Nabi ke Dar se gzrey

Woh jdhr jdhr se gzrey yeh idhar idhar se gzrey

Gham-e hijr-e mstfe mein ihi kifit hai Apni

Kabhi ah Dil se gzrey kabhi Chashm-e nam se gzrey

Jsey Dekhne hoon Jalwe Karam-e shh-e amm ke

Woh Madina Taiba ki kisi Raah gazar se gzrey

Fqt Un ka hai osilh jo hamesha Kaam aaya

Bade inqalab aaye woh Tamaam sar se gzrey

Mein Yaqeen se kahoon Ga hui mujh ko did Un ki

Kabhi Un ka Sabz Gumbad jo Meri Nazar se gzrey

Mein mron to Mere lab par ho riaz zakar Un ka

Ihi Ik Dua hai iarb jo Dar-e Asar se gzrey

Jsey dikhni ho Jannat woh Nabi ke Dar se gzrey

Woh jdhr jdhr se gzrey yeh idhar idhar se gzrey

نعت
Comment
س
تعارفِ شاعر 🏛️ کلاسیکی دور

سید ریاض الدین سہروردی

عظیم ثنا خواں اور نعت نگار حضرت سید ریاض الدین سہروردیؒ۔

✍️ جواب دیں / تبصرہ فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے۔