شاعری ہب / نعت / جلوہ گر حضور ہو گئے

جلوہ گر حضور ہو گئے

Jalwa Gir Huẓur Ho Gaye

فونٹ سائز:
100%
پس منظر:

جلوہ گر حضور ہو گئے

سب اندھیرے دور ہو گئے

ارضِ مصطفٰےکی خاک کے

ذرّے اشک نور ہوگئے

اِن کی یاد میں خوشی ملی

جب غموں سے چور ہو گئے

اِ ن کے راستے میں جو ملے

رنج بھی سُرور ہو گئے

آپ کے ہوئے نہ جو قریب

وہ خدا سے دُور ہو گئے

جن میں ان کا واسطہ رہا

کام وہ ضرور ہو گئے

صدقۂ ہے ظہوری نعت کا

معاف سب قصور ہو گئے

Jalwa Gir huẓur ho gaye

Sab Andhere door ho gaye

Arz-e mstfeki khaak ke

Zre ashk Noor hogئey

An ki Yaad mein khushi malli

Jab Ghammon se cor ho gaye

A n ke Raaste mein jo mile

Rnj bhi sror ho gaye

Aap ke hue na jo qareeb

Woh Khuda se dor ho gaye

Jin mein Un ka vasita Raha

Kaam woh zurur ho gaye

Sdq-e hai zhori naat ka

Maaf Sab qasur ho gaye

نعت
Comment
محمد علی ظہوری
تعارفِ شاعر 🏛️ عہدِ جدید

محمد علی ظہوری

⏳ 1932ء — 2005ء
📍 لاہور، پاکستان

(1932–2005) ایک مشہور پاکستانی صوفی شاعر اور نعت خواں تھے جو اردو اور پنجابی میں اپنی عقیدت مندانہ شاعری کے لیے منائے جاتے تھے۔ ان کی نعتیں پورے جنوبی ایشیا میں بڑے پیمانے پر سنی جاتی ہیں۔ پس منظر اور زندگی: 12 اگست 1932 کو...

✍️ جواب دیں / تبصرہ فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے۔