شاعری ہب / نعت / حشر میں جب ان کو سجدے سے اٹھایا جائے گا

حشر میں جب ان کو سجدے سے اٹھایا جائے گا

Hashr mein Jab Un ko Sajde se Athaia Jaئey Ga

فونٹ سائز:
100%
پس منظر:

حشر میں جب ان کو سجدے سے اٹھایا جائے گا!

ہم گناہ گاروں کی بگڑی کو بنایا جائے گا!

کچھ تو ان کی جنبشِ لب سے رہا ہو جائیں گے

کچھ گناہگاروں کو کملی میں چھپایا جائے گا

اُس شفیعِ عاصیاں کے گرد ہو گا اک ہجوم

جامِ رحمت آپ کا گردش میں لایا جائے گا

حوضِ کوثر پر عجب ہوگا ہجومِ عاشقاں

جام بھر بھر کر پیاسوں کو پلایا جائے گا

حضرتِ حسانؓ کی ہمسائیگی کے واسطے

نعت خوانوں کو بڑی عزت سے لایا جائے گا

ان کے گستاخوں کا کب ہو گا کوئی پرسانِ حال

ان کے دیوانوں کو جنت میں بسایا جائے گا

حشر کی غایت ہے نازشؔ اور کیا اس کے سوا

مرتبہ سرکار کا سب کو دکھایا جائے گا

Hashr mein jab Un ko Sajde se athaia jaئey Ga

Hum Gunah garon ki bgri ko bnaia jaئey Ga

Kuch to Un ki jnbsh-e lab se Raha ho jaayein Ge

Kuch gnahgaron ko kamli mein chhpaia jaئey Ga

As shfia-e aasian ke grd ho Ga Ik hujum

Jaam-e Rehmat Aap ka gardish mein Laaya jaئey Ga

Hauz-e Kausar par ajab hoga hujum-e aashqan

Jaam bhr bhr kar Piyason ko plaia jaئey Ga

Hazrat-e hsan ki hmsaئigi ke oastey

Naat khoanon ko Bari izzat se Laaya jaئey Ga

Un ke gstakhon ka kab ho Ga Koi prsan-e Haal

Un ke dioanon ko Jannat mein bsaia jaئey Ga

Hashr ki ghait hai nazsh aur kiya Is ke soa

Martaba Sarkar ka Sab ko dkhaia jaئey Ga

نعت
Comment
ا
تعارفِ شاعر 🏛️ دورِ حاضر

الحاج محمد حنیف نازش قادری

الحاج محمد حنیف نازش قادری معروف نعت گو شاعر ہیں جن کا کلام نعت خوانوں میں بے حد مقبول ہے۔

✍️ جواب دیں / تبصرہ فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے۔