شاعری ہب / نعت / فرقت کے ماروں کو وہ در پہ بلائیں گے

فرقت کے ماروں کو وہ در پہ بلائیں گے

Frqt ke Maron ko Woh Dar pe Blaئin Ge

فونٹ سائز:
100%
پس منظر:

فرقت کے ماروں کو وہ در پہ بلائیں گے

آقا مدینے والے بگڑی بنائیں گے

مانا جھولی ہے خالی ان کی ہے شان نرالی

اپنے روضے کی جالی آقا دکھائیں گے

ہند الولی کا صدقہ غوثِ جلی کا صدقہ

مولا علی کا صدقہ اس در سے پائیں گے

کوئی مانے نہ مانے ہم ہیں ان کے دیوانے

جس کا کھاتے ہیں صدقہ گن ان کے گائیں گے

جس نے بھلایا ان کو دوزخ میں جائے گا وہ

آقا کے چاہنے والے جنت میں جائیں گے

رو رو کے عمر گذری اپنی نہ آئی باری

وہ دن کب آئیگا جب ہم مدینے جائیں گے

دل کی مرادیں پوری ہو گی مدینے جا کر

آقا کے در پہ جا کر نعتیں سنائیں گے

کہتا ہے دل یہ میرا طیبہ میں ہوگا ڈیرا

مجھ کو یقین ہے محسنؔ آقا بلائیں گے

Frqt ke maron ko woh Dar pe blaئin Ge

Aqa Madine oaley bgri bnaئin Ge

Maana jholi hai khaali Un ki hai šan nrali

Apne Rauze ki Jaali aqa dkhaئin Ge

Hind aloli ka Sadqa ghos-e jli ka Sadqa

Maula Ali ka Sadqa Is Dar se paayein Ge

Koi maane na maane Hum hain Un ke dioaney

Jis ka Khate hain Sadqa gun Un ke gaئin Ge

Jis Ne bhlaia Un ko dozakh mein jaئey Ga woh

Aqa ke Chaahne oaley Jannat mein jaayein Ge

Ro ro ke Umr gzri Apni na Aai Baari

Woh Din kab aaeiga jab Hum Madine jaayein Ge

Dil ki mradin pori ho gi Madine ja kar

Aqa ke Dar pe ja kar Naatein snaئin Ge

Kehta hai Dil yeh Mera Taiba mein hoga dira

Mujh ko Yaqeen hai mhsn aqa blaئin Ge

نعت
Comment
م
تعارفِ شاعر

محسن علی محسن

🏛️ عہدِ حاضر

محسن علی محسن معروف نعت گو شاعر ہیں جن کے قلم نے مدینۂ منورہ کی الفت اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مدحت میں دلنشین اشعار کہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے