شاعری ہب / نعت / فاصلوں کو تکلف ہے ہم سے اگر

فاصلوں کو تکلف ہے ہم سے اگر

Faslon ko Tklf Hai Hum se Agar

فونٹ سائز:
100%
پس منظر:

فاصلوں کو تکلف ہے ہم سے اگر

ہم بھی بے بس نہیں ہیں درِ یار پر

دل مدینے کی گلیوں میں رہتا سدا

گو بدن ہے ہمارا ادھر سے ادھر

ان کی رحمت بلاتی ہے پروانہ وار

ہم چلے جائیں گے بے سروپا مگر

گنبدِ خضریٰ کی اک جھلک دیکھ کر

ساری دنیا کی نعمت سے پھر جائے نظر

اے مظفرؔ ترے بخت جاگ اٹھیں گے

جب مدینے میں ہو گی تری اک سحر

Faslon ko tklf hai Hum se Agar

Hum bhi be bas nahin hain Dar-e Yaar par

Dil Madine ki Galiyon mein rhta sada

Go badan hai Hamara idhar se idhar

Un ki Rehmat blati hai purvana var

Hum chale jaayein Ge be sropa magar

Gumbad-e khzri ki Ik jhlk dekh kar

Sari duniya ki nimat se phir jaئey Nazar

Aey mzfr trey bakht jag athin Ge

Jab Madine mein ho gi tri Ik Sahar

نعت
Comment
مظفر وارثی
تعارفِ شاعر 🏛️ عہدِ جدید

مظفر وارثی

⏳ 1933ء – 2011ء
📍 میرٹھ، برطانوی ہندوستان / لاہور

محمد مظفر الدین صدیقی المعروف 'مظفر وارثی' (23 دسمبر 1933ء – 28 جنوری 2011ء، میرٹھ / لاہور) اردو زبان کے عظیم ترین نعت گو، حمد نگار اور لازوال نغمہ نگار تھے۔ انہوں نے دربارِ وارثیہ سے فیض پایا۔ مظفر وارثی کی مشہور ترین حمد 'کوئی...

✍️ جواب دیں / تبصرہ فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے۔