شاعری ہب / نعت / باغِ جناں میں نعت کے نغمے سناؤں گا

باغِ جناں میں نعت کے نغمے سناؤں گا

Baagh-e Jnan mein Naat ke Naghme Snaؤn Ga

فونٹ سائز:
100%
پس منظر:

باغِ جناں میں نعت کے نغمے سناؤں گا

شیدائے مصطفیٰؐ ہوں مدینے کو جاؤں گا

تجھ سا کوئی سخی نہیں دونوں جہان میں

ہر اک سوالی کی مرادیں جگاؤں گا

پیشِ نظر ہو جب مرے روضہ حبیب کا

سر اپنا ان کے در پہ عقیدت سے جھکاؤں گا

دیکھوں گا جب بہاریں دیارِ حبیب کی

اشکوں کی آبجو میں دل اپنا نہاؤں گا

حسنؔ رضا کے لب پہ رہے نامِ مصطفیٰ

تا حشر ان کی مدحتِ عالی سناؤں گا

Baagh-e jnan mein naat ke Naghme snaؤn Ga

Shidaee Mustafa hoon Madine ko jaaoon Ga

Tujh Sa Koi Sakhi nahin Donon jahan mein

Har Ik Sawali ki mradin jgaؤn Ga

Pesh-e Nazar ho jab mare Rauza Habeeb ka

Sar Apna Un ke Dar pe aqidt se jhkaؤn Ga

Dekhoon Ga jab Baharein diar-e Habeeb ki

Ashkon ki aabjo mein Dil Apna nhaؤn Ga

Hsn Raza ke lab pe rhey Naam-e Mustafa

Ta Hashr Un ki mdht-e aali snaؤn Ga

نعت
Comment
ا
تعارفِ شاعر

استادِ زمن مولانا حسن رضا خان بریلوی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے