شاعری ہب / نعت / آئی نسیم کوئے محمد صلی اللہ علیہ وسلم

آئی نسیم کوئے محمد صلی اللہ علیہ وسلم

Aayi Nasim-e-Koo-e-Muhammad Sallallahu Alaihi Wasallam

فونٹ سائز:
100%
پس منظر:

آئی نسیم کوئے محمد صلی اللہ علیہ وسلم

کھنچنے لگا دل سوئے محمد صلی اللہ علیہ وسلم

طوبیٰ کی جانب تکنے والو آنکھیں کھولو ہوش سنبھالو

دیکھو قدح دل جوئے محمد صلی اللہ علیہ وسلم

ہم سب کا رخ سوئے کعبہ سوئے محمد روئے کعبہ

کعبے کا کعبہ کوئے محمد صلی اللہ علیہ وسلم

نام اسی کا باب کرم ہے دیکھو یہیں محراب حرم ہے

دیکھو خم ابروئے محمد صلی اللہ علیہ وسلم

بھینی بھینی خوشبو لہکی بیدمؔ دل کی دنیا مہکی

کھل گئے جب گیسوئے محمد صلی اللہ علیہ وسلم

Aayi nasim-e-koo-e-Muhammad Sallallahu Alaihi Wasallam

Khanchne laga dil su-e-Muhammad Sallallahu Alaihi Wasallam

Tuba ki janib takne walo aankhein kholo hosh sambhalo

Dekho qadah-e-dil joo-e-Muhammad Sallallahu Alaihi Wasallam

Hum sab ka rukh su-e-Kaba su-e-Muhammad ru-e-Kaba

Kabe ka Kaba koo-e-Muhammad Sallallahu Alaihi Wasallam

Naam usi ka bab-e-karam hai dekho yahin mihrab-e-haram hai

Dekho kham-e-abru-e-Muhammad Sallallahu Alaihi Wasallam

Bhini bhini khushbu lehki Bidam dil ki duniya mehki

Khul gaye jab gesu-e-Muhammad Sallallahu Alaihi Wasallam

نعت Urdu
Comment
بیدم شاہ وارثی
تعارفِ شاعر

بیدم شاہ وارثی

🏛️ کلاسیکی دور ⏳ 1876ء — 24 نومبر 1936ء 📍

سید ضامن علی المعروف حضرت بیدمؔ شاہ وارثی (1876ء – 24 نومبر 1936ء) برصغیر پاک و ہند کے سب سے مقبول، قادر الکلام اور مسحور کن نعت گو، منقبت نگار اور صوفی شاعر مانے جاتے...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے