اردو نظمیں
اردو نظمیں
Nazms & Modern Poems 1,363 کلام
خیال کی رعنائی، جدید اسلوب اور آزاد و پابند نظموں کا دلکش گلدستہ
ضمير مغرب ہے تاجرانہ، ضمير مشرق ہے راہبانہ
وہاں دگرگوں ہے لحظہ لحظہ، يہاں بدلتا نہيں زمانہ
علامہ اقبال
Classicalشاعر بھي ہيں پيدا ، علما بھي ، حکما بھي
خالي نہيں قوموں کي غلامي کا زمانہ
علامہ اقبال
Classicalاس بحث کا کچھ فيصلہ ميں کر نہيں سکتا
گو خوب سمجھتا ہوں کہ يہ زہر ہے ، وہ قند
علامہ اقبال
Classicalجوہر مرد عياں ہوتا ہے بے منت غير
غير کے ہاتھ ميں ہے جوہر عورت کي نمود
علامہ اقبال
Classicalجو تھا نہيں ہے ، جو ہے نہ ہو گا ، يہي ہے اک حرف محرمانہ
قريب تر ہے نمود جس کي ، اسي کا مشتاق ہے زمانہ
علامہ اقبال
Classicalاک زندہ حقيقت مرے سينے ميں ہے مستور
کيا سمجھے گا وہ جس کي رگوں ميں ہے لہو سرد
علامہ اقبال
Classicalزندگی کچھ اور شے ہے علم ہے کچھ اور شے
زندگی سوز جگر ہے علم ہے سوز دماغ
علامہ اقبال
Classicalعجم ہنوز نداند رموز ديں، ورنہ
ز ديوبند حسين احمد! ايں چہ بوالعجبي است
علامہ اقبال
Classicalرہيلہ کس قدر ظالم، جفا جو، کينہ پرور تھا
نکاليں شاہ تيموري کي آنکھيں نوک خنجر سے
علامہ اقبال
Classicalگو سراپا کيف عشرت ہے شراب زندگي
اشک بھي رکھتا ہے دامن ميں سحاب زندگي
علامہ اقبال
Classical