یوم الوطنی پر’ایئر شوز‘ کہاں اور کب ہوں گے؟
یوم الوطنی پر’ایئر شوز‘ کہاں اور کب ہوں گے؟
سعودی عرب کے قومی دن کی مناسبت سے ایئر شوزکے سلسلے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ سعودی رائل ایئرفورس کا پہلا شو جمعہ کی شام جدہ میں کیا گیا۔
اخبار 24 کے مطابق وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ 23 ستمبر، یوم الوطنی کی مناسبت سے تین شہروں میں شاہی فضائیہ کے شوز پیش کیے جائیں گے۔
ائیر شو کا آغاز 18 ستمبر بروز جمعہ جدہ کورنیش سے کیا گیا، دوسرا شو کل بروز سنیچر اور تیسرا 20 ستمبر اتوار کے دن بھی پیش کیا جائے گا۔
ریاض میں ایئر شو ’ملھم‘ کے علاقے میں 22 اور 23 ستمبر کو پیش کیا جائے۔ شو کا آغاز ٹھیک شام کے چار بجے ہوگا۔
الخبر شہر میں 26 اور 27 ستمبر کو کورنیش میں شہزادہ سلطان بن عبدالعزیز سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سینٹر کے سامنے کیا جائے گا۔
