سعودی عرب 2 نومبر 2026 ⏱ 1 min read 👁 570

سعودی، چینی تعلقات کی مضبوطی: سعودی ولی عہد کا چین کے صدر کو پیغام

سعودی، چینی تعلقات کی مضبوطی: سعودی ولی عہد کا چین کے صدر کو پیغام

📰 اردو نیوز سعودی عرب 🕐 11:45 شام

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پیر کو چین کے صدر شی جن پنگ کو ایک مکتوب بھیجا ہے۔

ایس پی اے کے مطابق یہ مکتوب سعودی عرب اور چین کے تعلقات، انہیں مضبوط بنانے کے طریقوں اور مشترکہ دلچسپی کے امور سے متعلق ہے۔

وزیر مملکت، کابینہ کے رکن اور قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان نے بیجنگ میں چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات کی اور مکتوب حوالے کیا۔

اس پیغام میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مستحکم کرنے کے طریقوں پر بات کی گئی ہے۔

خبررساں ادارے روئٹرز نے چینی وزارت خارجہ کے حوالے سے بتایا ملاقات میں چینی وزیر خارجہ نے کہا ’خلیجی خطہ ایک مرتبہ پھر جنگ اور امن کے درمیان ایک نازک موڑ پر ہے۔‘

چینی وزیر خارجہ نے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ خطے میں توانائی کی ترسیل اور آبی گزر گاہوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔

ان کا کہنا تھا ’چین دوطرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے کے لیے سعودی عرب کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔‘