دنیا 22 اکتوبر 2026 ⏱ 2 min read 👁 306

سری لنکا کی شاندار بیٹنگ، انگلینڈ 429 رنز بنا کر بھی ہار گیا

سری لنکا کی شاندار بیٹنگ، انگلینڈ 429 رنز بنا کر بھی ہار گیا

📰 انڈیپنڈنٹ اردو 🕐 10:27 شام

سری لنکا نے راولپنڈی میں سہ ملکی سیریز کے تیسرے میچ میں شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف 430 رنز کا ہدف حاصل کر لیا ہے۔

انگلینڈ نے جمعرات کو کپتان ہیری بروک کی تیز ترین ڈبل سینچری کی بدولت 429 رنز بنائے جو سری لنکا نے آخری اوور کی پانچویں گیند پر مکمل کر لیے۔

سری لنکا کی جانب سے تین بلے بازوں نے نصف سینچریاں جبکہ رتھنائیکے نے 130 رنز کی اننگز کھیلی۔

اس پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا نے شاندار بلے باز کا مقابلہ کیا اور عمدہ انداز میں پارٹنرشپس قائم کرتے رہے۔

سری لنکا کو میچ جیتنے کے لیے آخری اوور میں آٹھ رنز درکار تھے جس کے تعاقب میں اس کی لگاتار دو گیندوں پر دو وکٹیں گر گئیں جس سے وہ ایک بار پھر مشکل میں آ گئے۔

مگر نوجوان جنتھ لیاناگے نے شاندار انداز میں آخری اوور کی پانچویں گیند پر چھکا لگا کر اپنی ٹیم کو جتوا دیا۔ یہ ون ڈے کرکٹ میں دوسرے سب سے بڑے ہدف کا کامیاب تعاقب ہے۔

لیاناگے نے ناقابل شکست 61 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ان کے علاوہ فرنینڈوں نے 83 گیندوں پر 97 اور داسن شاناکا نے بھی 50 گیندوں پر 97 رنز ہی بنائے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس سے قبل راولپنڈی میں سہ ملکی سیریز کے تیسرے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس کا انگلش بلے بازوں نے بھرپور فائدہ اٹھایا۔

انگلینڈ کی جانب سے تین بلے بازوں نے نصف سینچریاں سکور کیں مگر سب سے اہم بات کپتان ہیری بروک کی اننگز تھی جنہوں نے ڈبل سینچری سکور کی اور اننگز کی آخری گیند پر آؤٹ ہوئے۔

انگلینڈ کے کپتان ہیری بروک نے 22 اکتوبر 2026 کو راولپنڈی میں سری لنکا کے خلاف ون ڈے میچ میں ڈبل سینچری سکور کی (اے ایف پی)