سعودی عرب 22 اکتوبر 2026 ⏱ 1 min read 👁 704

سعودی وزیر خارجہ اور فلسطینی نائب صدر کا رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

سعودی وزیر خارجہ اور فلسطینی نائب صدر کا رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

📰 اردو نیوز سعودی عرب 🕐 11:29 شام

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے جمعرات کو فلسطین کے نائب صدر حسین الشیخ نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔

ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران خطے کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

فلسطینی نائب صدر نے مملکت کی سلامتی اور استحکام کو نشانہ بنانے والی کسی بھی جارحیت کی مذمت کی۔

سعودی عرب کی جانب سے اپنی سلامتی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے کیے جانے والے تمام اقدامات کی سپورٹ کا اعادہ کیا۔

فلسطینی علاقوں کی صورتحال اور فلسطینی عوام کے جائز حقوق کے تحفظ کے لیے کوششوں پر بھی بات کی گئی جس میں آزاد فلسطینی ریاست کا قیام شامل ہے جس کا دارالحکومت مشرقی یروشلم ہو۔