دنیا 16 اکتوبر 2026 ⏱ 1 min read 👁 546

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس: خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی، گورنر راج کی توثیق

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس: خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی، گورنر راج کی توثیق

📰 انڈیپنڈنٹ اردو 🕐 12:25 صبح

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران جمعرات کو خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج  سے متعلق صدارتی حکم نامے کی توثیق کر دی گئی۔

ایوان نے خیبرپختونخوا میں دو ماہ کے لیے گورنر راج اور ایمرجنسی سے متعلق صدارتی فرمان کو کثرت رائے سے منظور کیا۔

وفاقی حکومت نے 11 اکتوبر کو صدرِ پاکستان کی منظوری کے بعد خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کا نفاذ کیا تھی۔

حکومت کا مؤقف ہے کہ صوبے میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات اور امن و امان کی صورتِ حال کے پیش نظر یہ اقدام ناگزیر ہوگیا تھا جبکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اس اقدام کو ’غیر آئینی‘ قرار دے کر پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔

بدھ کو قومی اسمبلی اور سینیٹ نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی توثیق سے متعلق قرارداد کثرتِ رائے سے منظور کی تھی۔

وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد پر چار گھنٹے سے زائد بحث ہوئی تھی، جس کے دوران پاکستان تحریک انصاف اور دیگر اپوزیشن جماعتوں نے حکومتی اقدام کی مخالفت کی۔