سعودی عرب 14 ستمبر 2026 ⏱ 1 min read 👁 472

مٹی کے برتن، رلی آرٹ اور گھر کا اچار: کراچی میں روایتی ہنر کی نمائش

مٹی کے برتن، رلی آرٹ اور گھر کا اچار: کراچی میں روایتی ہنر کی نمائش

📰 انڈیپنڈنٹ اردو 🕐 3:09 شام

خیرپور میرس کی ہاتھ سے تیار کردہ رلیاں، ٹنڈو باگو کے مٹی کے برتن، ہالا کی روایتی گلیزنگ اور پانچ نسلوں سے گھروں میں تیار ہونے والا اچار، کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقدہ دو روزہ نمائش میں ملک کے مختلف علاقوں کے روایتی ہنر ایک ہی چھت تلے جمع ہوئے۔

ڈاچی فاؤنڈیشن کی اس نمائش میں کاریگروں، ہنرمندوں اور نوجوان کاروباری افراد نے رلی آرٹ، کڑھائی، ایپلیق (کپڑے کی آرائش)، پیچ ورک، مٹی کے برتن، ہالا کی مصنوعات، بلو پوٹری، تانبے اور لکڑی کی دستکاری، زیورات، کپڑے اور پینٹنگز سمیت مختلف اشیا کے سٹال لگائے۔

خیرپور میرس سے رلی آرٹ لے کر آنے والے کاریگر ریاض نے بتایا ’ہمارے پاس ایپلیق، کڑھائی، ایپلیق اور پیچ ورک سمیت مختلف مصنوعات ہیں۔ 

’یہ کام دیہات میں خواتین اپنے گھروں میں تیار کرتی ہیں اور ہم اپنی تنظیم کے ذریعے ان سے یہ مصنوعات لا کر یہاں فروخت کرتے ہیں۔‘

ڈاچی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام نمائش میں ملک کے مختلف علاقوں کے کاری گروں، ہنرمندوں اور نوجوان کاروباری افراد نے سٹال لگا رکھے ہیں (ممتاز جمالی/انڈپینڈنٹ اردو)