سعودی عرب 19 ستمبر 2026 ⏱ 1 min read 👁 698

ملکی ضروریات کے لیے ڈیزل اور پیٹرول کا کافی ذخیرہ موجود:حکام

ملکی ضروریات کے لیے ڈیزل اور پیٹرول کا کافی ذخیرہ موجود:حکام

📰 انڈیپنڈنٹ اردو 🕐 6:22 شام

پیٹرولیم ڈویژن نے کہا ہے کہ توانائی کی عالمی ترسیل متاثر ہونے کے باوجود پاکستان کے پاس 20 دن سے زائد کی ملکی طلب پوری کرنے کے لیے پیٹرولیم کا کافی ذخیرہ موجود ہے۔

دوسری جانب صنعت کے حکام نے خبردار کیا ہے کہ آنے والے مہینوں میں خام تیل اور صاف ایندھن کے کارگو کا حصول مزید مشکل اور مہنگا ہو سکتا ہے۔ 

حکومت کا یہ اندازہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سعودی عرب پر حوثی حملوں سے آبنائے باب المندب کے ذریعے جہاز رانی کو خطرہ لاحق ہے۔

 بحیرہ احمر کا یہ ایک ایسا راستہ ہے جس پر امریکہ اور ایران کے تنازع کے باعث آبنائے ہرمز کے عملی طور پر بند ہونے کے بعد سے پاکستان نے خام تیل کی ترسیل کے لیے اپنا انحصار بڑھا دیا ہے۔

اس بحران نے عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے، جس نے پاکستان کو بھی مقامی سطح پر پیٹرولیم کی قیمتیں بڑھانے پر مجبور کیا ہے۔

28 جون، 2023 کو خام تیل سے لدا روسی کارگو جہاز کراچی بندرگاہ میں کھڑا ہے (اے ایف پی)