جنوبی سعودی عرب کی جانب داغا گیا بیلسٹک میزائل فضائی دفاعی نظام نے تباہ کر دیا
جنوبی سعودی عرب کی جانب داغا گیا بیلسٹک میزائل فضائی دفاعی نظام نے تباہ کر دیا
سعودی وزارتِ دفاع نے کہا ہے کہ سعودی ایئر ڈیفنس سسٹم نے یمن کی حوثی ملیشیا کی جانب سے مملکت کے جنوبی علاقے کی طرف داغے گئے ایک بیلسٹک میزائل کو فضا ہی میں روک کر تباہ کر دیا۔
عرب نیوز کے مطابق پیر ہی کو سعودی سول ڈیفنس نے طائف، ابھا، نجران اور خمیس مشیط میں پیر کو فضائی خطرے سے متعلق الرٹ جاری کیے تاہم بعد ازاں خطرہ ٹلنے کا اعلان کیا گیا۔
یہ الرٹ میسجز ممکنہ خطرے کے پیشِ نظر شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ان شہروں میں احتیاطی تدابیر کے طور پر جاری کیے گئے تھے۔
