کھیل 9 ستمبر 2026 ⏱ 2 min read 👁 277

ایجبسٹن ٹیسٹ کا پہلا دن، پاکستانی بیٹنگ کے لیے کچھ نہیں بدلا

ایجبسٹن ٹیسٹ کا پہلا دن، پاکستانی بیٹنگ کے لیے کچھ نہیں بدلا

📰 انڈیپنڈنٹ اردو 🕐 7:18 شام

پاکستان بدھ کو ایجبسٹن میں انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے پہلے روز صرف 133 رنز پر آل آؤٹ ہو گیا، جس کے بعد میزبان ٹیم نے دن کے اختتام تک چار وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنا لیے۔

تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پہلے ہی دو صفر سے پیچھے پاکستان کی انگلینڈ کے دورے میں خراب بیٹنگ کا سلسلہ تیسرے ٹیسٹ میں بھی جاری رہا۔

لارڈز میں دوسرے ٹیسٹ میں 194 رنز کی شکست کے بعد پاکستان نے ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کرتے ہوئے سات کھلاڑیوں کو باہر کیا جبکہ ہیڈ کوچ سرفراز احمد اور اسسٹنٹ کوچ عمر گل کو بھی عہدوں سے ہٹا دیا گیا تھا۔

برمنگھم میں پاکستان نے ٹیم میں چار تبدیلیاں کیں، جن میں تین کھلاڑیوں نے اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کیا، تاہم اس ردوبدل کا بیٹنگ پر کوئی خاص اثر نہیں پڑا۔

انگلینڈ کے کپتان جو روٹ نے ٹاس جیت کر ابر آلود موسم اور باؤلنگ کے لیے سازگار حالات میں پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

انڈپینڈنٹ اردو کا واٹس ایپ گروپ یہاں جوائن کریں

پاکستانی بلے باز ایک مرتبہ پھر نئی گیند سے انگلینڈ کے باؤلرز اولی رابن سن اور جوفرا آرچر کے سامنے مشکلات کا شکار رہے۔ اولی رابنسن نے تین جبکہ جوفرا آرچر نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

فاسٹ باؤلر جاش ٹنگ نے بھی جارحانہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار وکٹیں حاصل کیں اور پاکستان کی پوری ٹیم صرف 33.5 اوورز میں 133 رنز پر آؤٹ ہو گئی، جو اس سیریز میں پاکستان کی اب تک کی مختصر ترین اننگز ہے۔

برمنگھم کے ایجبسٹن کرکٹ گراؤنڈ میں نو ستمبر، 2026 کو انگلینڈ کے جاش ٹنگ پاکستان کے محمد غازی غوری کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کرنے کے بعد ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ جشن منا رہے ہیں (روئٹرز)