دنیا 28 اکتوبر 2026 ⏱ 1 min read 👁 154

اسرائیلی انتخابات: نتن یاہو اور حریف گادی آئزنکوٹ دونوں کا حکومت بنانے کا دعویٰ

اسرائیلی انتخابات: نتن یاہو اور حریف گادی آئزنکوٹ دونوں کا حکومت بنانے کا دعویٰ

📰 انڈیپنڈنٹ اردو 🕐 9:47 شام

اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نتن یاہو اور ان کے حریف گادی آئزنکوٹ نے بدھ کو حکومت بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے تاہم سات اکتوبر 2023  کے بعد ہونے والے پہلے انتخابات میں دونوں رہنماؤں میں سے کوئی بھی واضح اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوا۔

منگل کو ہونے والے انتخابات میں ووٹرز نے گذشتہ کئی دہائیوں کے مقابلے میں بڑی تعداد میں شرکت کی اور نتن یاہو کی متنازع حکمرانی کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کیا۔

نتن یاہو اسرائیل کے سب سے طویل عرصے تک وزیر اعظم رہنے والے رہنما ہیں، جنہوں نے ملک کو واضح طور پر دائیں بازو کی سیاست کی طرف دھکیلا اور غزہ کی مکمل تباہی کے ساتھ متعدد جنگیں شروع کیں۔

انتخابی مراکز سے باہر ووٹرز کی رائے پر مبنی جائزوں یعنی ایگزٹ پولز کے مطابق سابق فوجی سربراہ اور سیاست میں نئے آنے والے گادی آئزنکوٹ اور ان کے اپوزیشن اتحاد کے مقابلے میں نتن یاہو کے سخت گیر دائیں بازو کے اتحاد کی پوزیشن تقریباً برابر رہی۔

دونوں اتحاد پارلیمان میں حکومت بنانے کے لیے درکار اکثریت سے خاصے پیچھے دکھائی دیے۔