دنیا 16 اکتوبر 2026 ⏱ 1 min read 👁 229

امریکی سکول میں 16 سالہ حملہ آور کی فائرنگ، تین طلبہ اور ایک ٹیچر کی موت

امریکی سکول میں 16 سالہ حملہ آور کی فائرنگ، تین طلبہ اور ایک ٹیچر کی موت

📰 انڈیپنڈنٹ اردو 🕐 10:31 شام

امریکہ میں پولیس نے بتایا ہے کہ جمعرات کو ریاست اوریگون کے شہر بینڈ کے ایک ایلیمنٹری سکول میں 16 سالہ حملہ آور نے فائرنگ کر کے تین بچوں سمیت چار افراد کو جان سے مار دیا۔

 بعد ازاں سکول کے اندر تک حملہ آور کا پیچھا کرنے والے ایک مقامی مسلح شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں حملہ آور بھی مارا گیا۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق پولیس نے بتایا کہ حملہ آور بند دروازوں پر فائرنگ کر کے سلور ریل ایلیمنٹری سکول میں داخل ہوا، تاہم پولیس نے مشتبہ شخص کی عمر کے علاوہ کوئی تفصیل فراہم نہیں کی۔

بینڈ پولیس کے چیف مائیک کرانٹز نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ جان سے جانے والوں میں پانچ، آٹھ اور 11 سال کی عمر کے بچے اور ایک استاد شامل ہیں جبکہ ایک سات سالہ طالب علم اور ایک 54 سالہ استاد کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔

اسی بریفنگ میں شریک اوریگون کی گورنر ٹینا کوٹیک نے اس مقامی شخص کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے ’مزید جانی نقصان کو روکنے کے لیے بہادری سے مداخلت کی۔‘