دنیا 2 نومبر 2026 ⏱ 2 min read 👁 596

امریکی مڈٹرم الیکشن: صدر ٹرمپ کا کیا کچھ داؤ پر لگا ہے؟

امریکی مڈٹرم الیکشن: صدر ٹرمپ کا کیا کچھ داؤ پر لگا ہے؟

📰 انڈیپنڈنٹ اردو 🕐 11:45 شام

امریکی کانگریس کا کنٹرول تین نومبر 2026 کو ہونے والے وسط مدتی انتخابات کا سب سے بڑا ہدف ہے، جہاں ڈیموکریٹس، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ریپبلکن جماعت سے کانگریس میں اکثریت حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔

ان انتخابات میں 50 میں سے 36 ریاستوں کے ووٹرز اپنے گورنرز کا انتخاب بھی کریں گے، جب کہ تقریباً تمام ریاستوں میں ریاستی قانون ساز اداروں کے انتخابات بھی ہوں گے۔

انتخابات کے دن سے پہلے کئی ہفتوں سے ووٹ ڈالنے کا عمل جاری ہے اور ملک بھر میں قبل از وقت ووٹنگ ہو رہی ہے۔

وسط مدتی انتخابات ہر چار سالہ صدارتی مدت کے درمیان میں منعقد ہوتے ہیں اور قانون کے مطابق ان میں صدر خود امیدوار نہیں ہوتا۔

تاہم جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ اس سال کے انتخابات میں کوئی خاص دلچسپی یا اہمیت نہیں، انہیں دو اعداد و شمار پر غور کرنا چاہیے۔

اگر ووٹرز کا ٹرن آؤٹ 2022 کے گذشتہ وسط مدتی انتخابات جیسا رہا تو اس سال 10 کروڑ سے زیادہ افراد اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ 30 اکتوبر تک 2025-26 کے انتخابی دورانیے میں سیاسی اشتہارات پر ریکارڈ 11 ارب 60 کروڑ ڈالر خرچ کیے جا چکے تھے۔

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ یکم نومبر 2026 کو ریاست آئیووا میں وسط مدتی انتخابات کی مہم کے سلسلے میں تقریر کر رہے ہیں، اس موقع پر ان کے حامی نعرے لگا کر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں (اے ایف پی)