سعودی عرب 10 نومبر 2026 ⏱ 1 min read 👁 662

سعودی وفد کی کراچی بندرگاہ کے ترقیاتی منصوبوں میں دلچسپی، سرمایہ کاری کے امکانات کا جائزہ

سعودی وفد کی کراچی بندرگاہ کے ترقیاتی منصوبوں میں دلچسپی، سرمایہ کاری کے امکانات کا جائزہ

📰 انڈیپنڈنٹ اردو 🕐 11:14 شام

سعودی عرب کے ایک اعلیٰ سطحی کاروباری وفد نے منگل کو کراچی بندرگاہ کے ترقیاتی منصوبوں، بحری شعبے میں سرمایہ کاری، ماحول دوست بندرگاہ کے اقدامات اور ٹرمینل کے بنیادی ڈھانچے کی توسیع میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کے مطابق سعودی پاکستانی مشترکہ کاروباری کونسل کے چیئرمین شہزادہ منصور بن محمد آل سعود نے نو نومبر کو سعودی کاروباری شخصیات کے وفد کے ہمراہ کراچی پورٹ ٹرسٹ کے صدر دفتر اور ساؤتھ ایشیا پاکستان ٹرمینلز لمیٹڈ (SAPTL–HPH) کا دورہ کیا۔

دورے کا مقصد کراچی بندرگاہ پر سرمایہ کاری کے مواقع کا جائزہ لینا اور بحری شعبے میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعاون کو فروغ دینا تھا۔

چیئرمین کے پی ٹی ریئر ایڈمرل شاہد احمد نے وفاقی سیکریٹری وزارت بحری امور کیپٹن محمد خرم آغا اور چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی نورالحق بلوچ کے ہمراہ سعودی وفد کا استقبال کیا۔

بعد ازاں ہونے والے اجلاس کی مشترکہ صدارت شہزادہ منصور اور وفاقی سیکریٹری وزارت بحری امور نے کی۔

سعودی عرب کے ایک اعلیٰ سطحی کاروباری وفد نے 10 نومبر 2026 کو کو کراچی بندرگاہوں میں سرمایہ کاری کا جائزہ لیا (کراچی پورٹس ٹرسٹ)