سعودی عرب 14 نومبر 2026 ⏱ 2 min read 👁 389

13 نومبر کو دنیا کے خاتمے کی پیش گوئی: خوف ناک اعلان کے پیچھے کیا کہانی ہے؟

13 نومبر کو دنیا کے خاتمے کی پیش گوئی: خوف ناک اعلان کے پیچھے کیا کہانی ہے؟

📰 انڈیپنڈنٹ اردو 🕐 3:25 صبح

آنجہانی ہائنز وون فورسٹر کے مطابق جمعہ 13 نومبر 2026 قیامت کا دن ہے۔ پروفیسر وون فورسٹر اور یونیورسٹی آف الینوائے میں ان کے دو ساتھیوں نے 1960 میں جریدے ’سائنس‘ میں یہ پیش گوئی شائع کی تھی۔ اس کے بعد سے اس مقالے پر بڑے پیمانے پر بحث کی جاتی رہی ہے۔

ان کا قیامت کا تصور غیر روایتی تھا، جس کی وجہ دنیا کی آبادی کا پہلے سے کہیں زیادہ تیزی سے بڑھنا تھا۔ مقالے کے مطابق بالآخر انسانوں کی تعداد لامحدود ہو جائے گی، بالکل لفظی معنوں میں۔ جیسا کہ وون فورسٹر نے کہا کہ ان کی نسلوں کی ’دب کر موت ہو جائے گی۔‘

وون فورسٹر نے جان بوجھ کر اپنا تجزیہ اس طرح ترتیب دیا کہ یہ نتیجہ ناگزیر ہو جائے۔ انہوں نے ایک ریاضیاتی مساوات بنائی، جس سے مطلوبہ نتیجہ آنا پہلے سے طے شدہ تھا اور ایک درست تاریخ نکالنے کے لیے اسے گذشتہ دو ہزار سال کے انسانی آبادی کے ڈیٹا پر لاگو کیا۔ 13 نومبر 2026 ان کی 115ویں سالگرہ کا دن ہوتا۔

یہ مقالہ وون فورسٹر کا یہ نکتہ واضح کرنے کا طریقہ تھا کہ 1960 میں انسانی آبادی میں اضافے کی شرح اس قابل نہیں تھی کہ اسے برقرار رکھا جا سکے۔ یہ نتیجہ نیا نہیں تھا، یہ سلسلہ تھامس مالتھس کے 18ویں سینچری کے مضمون ’ایسے آن دی پرنسپل آف پاپولیشن‘ سے جا ملتا ہے۔ مسئلہ وون فورسٹر کا تجویز کردہ حل تھا، یعنی بڑے پیمانے پر شرح پیدائش پر قابو پانا۔

24 جنوری 2023 کو ہیسٹنگز گروپ میڈیا کے ذریعے فراہم کی گئی اس ہینڈ آؤٹ تصویر میں ڈومز ڈے کلاک کو آدھی رات سے 90 سیکنڈز کے فاصلے پر دیکھا جاسکتا ہے (ہینڈ آؤٹ / ہیسٹنگز گروپ میڈیا / اے ایف پی)