شاعری ہب / غزل / چپکے چپکے رات دن آنسو بہانا یاد ہے (لازوال شاہکار)

چپکے چپکے رات دن آنسو بہانا یاد ہے (لازوال شاہکار)

Chupke Chupke Raat Din Aansoo Bahana Yaad Hai Ghazal Hasrat

فونٹ سائز:
100%
پس منظر:

چپکے چپکے رات دن آنسو بہانا یاد ہے

ہم کو اب تک عاشقی کا وہ زمانہ یاد ہے!

باوجودِ ادعائے اتقا و پرہیزگاری

ان کو چھپ چھپ کر ہمارا دیکھ آنا یاد ہے!

دوپہر کی دھوپ میں میرے بلانے کے لیے

وہ ترا کوٹھے پہ ننگے پاؤں آنا یاد ہے!

کھینچ لینا وہ مرا پردے کا کونا دفعتاً

اور دوپٹے سے ترا وہ منہ چھپانا یاد ہے!

حسرتؔ اس شوقِ فراواں کی ادا کیا کہیے

ہر ادا میں ترے جلوؤں کا سمانا یاد ہے!

Chupke Chupke Raat Din Aansoo Bahana Yaad Hai

Hum Ko Ab Tak Aashiqui Ka Woh Zamana Yaad Hai!

Ba-Wujood-e-Idda'aa-e-Ittiqa-o-Parhezgaari

Un Ko Chhup Chhup Kar Hamara Dekh Aana Yaad Hai!

Dopehar Ki Dhoop Mein Mere Bulaane Ke Liye

Woh Tera Kothe Pe Nange Paaon Aana Yaad Hai!

Kheincha Lena Woh Mera Parde Ka Kona Daf'atan

Aur Dupatte Se Tera Woh Muh Chhupaana Yaad Hai!

Hasrat Is Shauq-e-Faraawaan Ki Ada Kya Kahiye

Har Ada Mein Tere Jalwon Ka Samaana Yaad Hai!

غزل Urdu
Comment
مولانا حسرت موہانی
تعارفِ شاعر 🏛️ کلاسیکی دور

مولانا حسرت موہانی

⏳ 1 جنوری 1875 — 13 مئی 1951
📍 موہان / علی گڑھ / کانپور / لکھنؤ، ہندوستان

سید فضل الحسن المتخلص بہ حسرتؔ موہانی (1 جنوری 1875ء – 13 مئی 1951ء) اردو غزل کی جدید تاریخ کے سب سے جلیل القدر استاد، مجاہدِ آزادی اور 'رئیس المتغزلین' کے لقب سے ملقب عظیم شاعر و صوفی تھے۔ آپ موہان (اناؤ، بھارت) میں پیدا...

✍️ جواب دیں / تبصرہ فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے۔