ہیری کین نے یامال اور ایمباپے کو شکست دے کر بیلن ڈی اور جیت لیا
ہیری کین نے یامال اور ایمباپے کو شکست دے کر بیلن ڈی اور جیت لیا
انگلینڈ کے سٹار فٹ بالر ہیری کین پیر کو 25 سال بعد بیلن ڈی اور کا اعزاز حاصل کرنے والے پہلے انگلش کھلاڑی بن گئے ہیں۔
لندن میں منعقدہ تقریب میں ہیری کین کا مقابلہ لامین یامال اور کیلین ایمباپے سے تھا۔
بائرن میونخ کے 33 سالہ فارورڈ ہیری کین نے گذشتہ سیزن میں کلب اور ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے 65 میچوں میں شاندار 73 گول کیے، جس کی بدولت جرمن کلب نے لیگ اور کپ دونوں ٹائٹل اپنے نام کیے۔ وہ انگلینڈ کی جانب سے ورلڈ کپ میں بھی چھ گول کرنے میں کامیاب رہے، جہاں ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
ہیری کین نے 2001 میں مائیکل اوون کے بعد یہ اعزاز جیتنے والے پہلے انگلش فٹ بالر ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپنے ملک کی نمائندگی کرنا اور یہ ٹرافی انگلینڈ واپس لانا ان کے لیے انتہائی خاص ہے، خصوصاً لندن میں ایوارڈ جیتنا ایک یادگار لمحہ ہے۔
سپین کی الیکسیا پوتیاس نے تیسری بار خواتین کا بیلن ڈی اور ایوارڈ جیت لیا (اے ایف پی)
