شاعری ہب / غزل / تو سفینے کا نگہباں ہو ، یہ امکاں ہی نہیں

تو سفینے کا نگہباں ہو ، یہ امکاں ہی نہیں

Tu Safeene ka Nigehbaan Ho, Yeh Imkaan hi Nahi

فونٹ سائز:
100%
پس منظر:

تو سفینے کا نگہباں ہو ، یہ امکاں ہی نہیں

ناخدا ! تجھ کو تو اندازہ طوفاں ہی نہیں

جوش وحشت میں کوئی چین کا ساماں ہی نہیں

اُنگلیاں ہم پہ زمانہ سارا اُٹھاتا ہے

پُرزے پرزے ہوا دامن بھی ، گریباں ہی نہیں

ہم تری راہ میں سرگشتہ و حیراں ہی نہیں

حُسن کی ایک جھلک دیکھ کے یہ حال ہوا

سر بسجدہ ہیں ملک بھی ، فقط انساں ہی نہیں

مطمئن ہو کے جیسے خاک محبت میں کوئی

جب توجہ ہی نہیں ، لطف کا امکان ہی نہیں

ایسی رنجش تو نہیں ہے کہ مٹائے نہ مٹے

بات اتنی ہے کہ وہ شخص پشیماں ہی نہیں

اے بد دُور ! مبارک ہو یہ احساس کمال

آپ برتر ہیں فرشتوں سے ، ہم انساں ہی نہیں

وہ بھی ہیں ، اپنے بھی ، بیگانے بھی ، یہ دل بھی،

نصیر ! مجھ سے برگشتہ فقط گردش دوراں ہی نہیں

Tu safeene ka nigehbaan ho, yeh imkaan hi nahi

Na-khuda! tujh ko to andaza-e-toofan hi nahi

Josh-e-wahshat mein koi chain ka saamaan hi nahi

Ungliyan hum pe zamana saara uthata hai

Purzay purzay hua daaman bhi, girebaan hi nahi

Hum teri raah mein sargashta-o-hairan hi nahi

Husn ki ik jhalak dekh ke yeh haal hua

Sar-basajda hain malak bhi, faqat insaan hi nahi

Mutmain ho ke jaisay khaak-e-mohabbat mein koi

Jab tawajjo hi nahi, lutf ka imkaan hi nahi

Aisi ranjish to nahi hai ke mitaye na mitay

Baat itni hai ke woh shakhs pasheman hi nahi

Ae bad-daur! mubarak ho yeh ehsas-e-kamaal

Aap bartar hain farishton se, hum insaan hi nahi

Woh bhi hain, apne bhi, begane bhi, yeh dil bhi,

Naseer! mujh se bargashta faqat gardish-e-dauran hi nahi

غزل Urdu
Comment
پیر نصیر الدین نصیر گیلانیؒ
تعارفِ شاعر 🏛️ عہدِ جدید

پیر نصیر الدین نصیر گیلانیؒ

⏳ 1949ء – 2009ء
📍 گولڑہ شریف، اسلام آباد، پاکستان

سید پیر نصیر الدین نصیر گیلانیؒ (14 نومبر 1949ء – 13 فروری 2009ء، گولڑہ شریف، اسلام آباد) خانقاہِ عالیہ گولڑہ شریف کے سجادہ نشین، عظیم صوفی بزرگ، محقق اور قادر الکلام شاعر تھے۔ وہ حضرت پیر مہر علی شاہؒ کے پڑپوتے تھے۔ پیر نصیر الدین...

✍️ جواب دیں / تبصرہ فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے۔