شاعری ہب / غزل / ویسے تو سب ہی کو شیطان سے ڈر لگتا ہے

ویسے تو سب ہی کو شیطان سے ڈر لگتا ہے

Waisay to Sab hi ko Shaitan se Dar Lagta Hai

فونٹ سائز:
100%
پس منظر:

ویسے تو سب ہی کو شیطان سے ڈر لگتا ہے

مجھ کو اس دور کے انسان سے ڈر لگتا ہے

جس کے ہر لفظ میں پوشیدہ ہو نشتر کی چبھن

ایسے ہر صاحب احسان سے ڈر لگتا ہے

غیر کو اتنا پریشاں نہیں کرتا

جس قدر زُلفِ پریشان سے ڈر لگتا ہے

گل گلی سے کوئی درویش یہ کہتے گزرا

کسی قیصر سے نہ سُلطان سے ڈر لگتا ہے

جن سے منسوب ہوں میں، اُن پہ نہ حرف آئے کوئی

نام لیتا ہوں تو پہچان سے ڈر لگتا ہے

جو نگاہوں سے حقیقت کو بھی کر دے اوجھل

اُس دِکھاوے کی ہر اک شان سے ڈر لگتا ہے

جن میں بُجرأت ہو، اُترتے ہیں وہ میداں میں نصیر !

خاک اُتریں ، جنہیں میدان سے ڈر لگتا ہے

Waisay to sab hi ko shaitan se dar lagta hai

Mujh ko is daur ke insaan se dar lagta hai

Jis ke har lafz mein posheeda ho nashtar ki chubhan

Aisay har sahib-e-ehsaan se dar lagta hai

Ghair ko itna pareshan nahi karta

Jis qadar zulf-e-pareshan se dar lagta hai

Gul gali se koi darwesh yeh kehtay guzra

Kisi qaisar se na sultan se dar lagta hai

Jin se mansoob hoon main, un pe na harf aaye koi

Naam leta hoon to pehchan se dar lagta hai

Jo nigaahon se haqeeqat ko bhi kar de ojhal

Us dikhaway ki har ik shaan se dar lagta hai

Jin mein bu-jurat ho, utartay hain woh maidaan mein Naseer!

Khaak utrein, jinhein maidaan se dar lagta hai

غزل Urdu
Comment
پیر نصیر الدین نصیر گیلانیؒ
تعارفِ شاعر

پیر نصیر الدین نصیر گیلانیؒ

🏛️ عہدِ جدید ⏳ 1949ء – 2009ء 📍 گولڑہ شریف، اسلام آباد، پاکستان

سید پیر نصیر الدین نصیر گیلانیؒ (14 نومبر 1949ء – 13 فروری 2009ء، گولڑہ شریف، اسلام آباد) خانقاہِ عالیہ گولڑہ شریف کے سجادہ نشین، عظیم صوفی بزرگ، محقق اور قادر الکلام شاعر تھے۔ وہ حضرت...

✍️ جواب دیں / تبصرہ فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے۔