شاعری ہب / غزل / چھین لیں دل وہ مرا ، فکر اُدھر ہے تو یہی

چھین لیں دل وہ مرا ، فکر اُدھر ہے تو یہی

Cheen Lein Dil Woh Mera, Fikr Udhar Hai to Yehi

فونٹ سائز:
100%
پس منظر:

چھین لیں دل وہ مرا ، فکر اُدھر ہے تو یہی

اُن کا منشائے نظر کوئی اگر ہے ، تو یہی

وہ ضرور آئیں گے ،گزریں گے ادھر سے اک دن

مجھ کو اُمید سر راہگزر ہے ، تو یہی

اُن کا دیدار کہیں ہو ، وہ کہیں مل جائیں

رات دن کوئی تقاضائے نظر ہے ، تو میں

اُن سے اظہار تمنا تو نہیں مشکل ہے

وہ کہیں رُوٹھ نہ جائیں مجھے ڈر ہے ، تو یہی

تیری نسبت ، ترا ارماں ، تری حسرت ، تری یاد

اب مرے پاس کوئی زادِ سفر ہے ، تو یہی

ئیں ترے در سے کہیں اور نہیں جا سکتا

سر ٹکانے کے لئے بس کوئی در ہے ، تو یہی

میرے افکار کا محور ہے نصیر اُن کا جمال

مركز دائرة فکر و نظر ہے ، تو یہی

Cheen lein dil woh mera, fikr udhar hai to yehi

Un ka mansha-e-nazar koi agar hai, to yehi

Woh zaroor aayein ge, guzrein ge udhar se ik din

Mujh ko umeed sar-e-rahguzar hai, to yehi

Un ka deedar kahin ho, woh kahin mil jayein

Raat din koi taqazay-e-nazar hai, to main

Un se izhaar-e-tamanna to nahi mushkil hai

Woh kahin rooth na jayein mujhe dar hai, to yehi

Teri nisbat, tera armaan, teri hasrat, teri yaad

Ab mere paas koi zaad-e-safar hai, to yehi

Main tere dar se kahin aur nahi ja sakta

Sar tikane ke liye bas koi dar hai, to yehi

Mere afkaar ka mehwar hai Naseer un ka jamaal

Markaz-e-daira-e-fikr-o-nazar hai, to yehi

غزل Urdu
Comment
پیر نصیر الدین نصیر گیلانیؒ
تعارفِ شاعر 🏛️ عہدِ جدید

پیر نصیر الدین نصیر گیلانیؒ

⏳ 1949ء – 2009ء
📍 گولڑہ شریف، اسلام آباد، پاکستان

سید پیر نصیر الدین نصیر گیلانیؒ (14 نومبر 1949ء – 13 فروری 2009ء، گولڑہ شریف، اسلام آباد) خانقاہِ عالیہ گولڑہ شریف کے سجادہ نشین، عظیم صوفی بزرگ، محقق اور قادر الکلام شاعر تھے۔ وہ حضرت پیر مہر علی شاہؒ کے پڑپوتے تھے۔ پیر نصیر الدین...

✍️ جواب دیں / تبصرہ فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے۔