کھڑے تھے ایک برخوردار کل
Kharay Thay Ik Barkhurdar Kal Qareeb Regal ke
کھڑے تھے ایک برخوردار کل نزدیک ریگل کے
میں یہ سمجھا کوئی سرسید و اقبال ہیں کل کے
کہا میں نے تمہارا نام ، بولے سرفراز اختر
کہا کالج میں پڑھتے ہو ، تو فرمانے لگے لیس سر
کہا میں نے کہ آئندہ بھی پڑھنے کا ارادہ ہے
تو فرمایا کہ جو کچھ پڑھ لیا وہ بھی زیادہ ہے
نہ میں پیچھے کو ہٹتا ہوں ، نہ میں آگے کو بڑھتا ہوں
فقط دس سال سے بس ایک ہی درجہ میں پڑھتا ہوں
مری صورت ہے نورانی ، مری فطرت ہے رومانی
میں پروانہ صبیحہ کا ، صبیحہ میری پروانی
Kharay thay ik barkhurdar kal qareeb Regal ke
Main yeh samjha koi Sir Syed-o-Iqbal hain kal ke
Kaha main ne tumhara naam, bolay Sarfaraz Akhtar
Kaha college mein parhtay ho, to farmanay lagay Yes Sir
Kaha main ne ke aainda bhi parhne ka irada hai
To farmaya ke jo kuch parh liya woh bhi ziyada hai
Na main peechay ko htta hoon, na main aagay ko barhta hoon
Faqat das saal se bas ik hi darjay mein parhta hoon
Meri soorat hai noorani, meri fitrat hai romani
Main parwana Subhiya ka, Subhiya meri parwani

دلاور فگار
دلاور حسین المعروف 'دلاور فگار' (8 جولائی 1929ء – 25 جنوری 1998ء، بدایوں / کراچی) اردو مزاحیہ و طنزیہ شاعری کے بے تاج بادشاہ اور 'شہنشاہِ ظرافت' کے لقب سے ملقب تھے۔ انہوں نے آگرہ یونیورسٹی سے معاشیات اور اردو میں ایم اے کیا۔ قیامِ...
