شاعری ہب / نعت / کبھی اس شخص کے عیبوں کا چرچا ہو نہیں سکتا

کبھی اس شخص کے عیبوں کا چرچا ہو نہیں سکتا

Kabhi Is Shakhs ke Aibon ka Charcha Ho Nahin Skta

فونٹ سائز:
100%
پس منظر:

کبھی اس شخص کے عیبوں کا چرچا ہو نہیں سکتا

بھرم جس کا نبیؐ رکھیں وہ رسوا ہو نہیں سکتا

کرم جن کا ہے شیوہ اور عادت درگزر جن کی

مجھے محروم رکھیں گے وہ ایسا ہو نہیں سکتا

جبینوں مہہ جبینوں نازنینوں تو بہت سے ہیں

مگر کوئی میری سرکار جیسا ہو نہیں سکتا

مدینے میں پہنچ کر کوئی سائل نہ مراد آئے

میری سرکار کو ہرگز گوارا ہو نہیں سکتا

نبی کے چاہنے والوں کے دامن سے ہوں وابستہ

جلا دئے مجھ کو دوزخ توبہ توبہ ہو نہیں سکتا

غلامِ مصطفےٰ کی ٹھوکروں میں ہے شہنشاہی

غلامی کے عوض شاہی کا سودا ہو نہیں سکتا

کرم ان کا کرم بڑھ کر جیسے آغوش میں لے لے

اٹھائے غیر کے احساں وہ منگتا ہو نہیں سکتا

Kabhi Is Shakhs ke aibon ka Charcha ho nahin skta

Bharam Jis ka Nabi rakhein woh rsoa ho nahin skta

Karam Jin ka hai sheva aur adat drgzr Jin ki

Mujhe mahrum rakhein Ge woh aisa ho nahin skta

Jbinon Mah jbinon nazninon to bahut se hain

Magar Koi Meri Sarkar jisa ho nahin skta

Madine mein Pahunch kar Koi saئl na murad aaye

Meri Sarkar ko hargiz goara ho nahin skta

Nabi ke Chaahne oalon ke daman se hoon oabsth

Jala dئey mujh ko dozakh tauba tauba ho nahin skta

Ghulam-e mstfe ki thokron mein hai shhnshahi

Ghlami ke aoz shahi ka sauda ho nahin skta

Karam Un ka Karam brh kar jaise aġosh mein le le

Athaئey Ghair ke ahsan woh Mangta ho nahin skta

نعت
Comment
ع
تعارفِ شاعر 🏛️ عہدِ حاضر

علیم الدین علیم

علیم الدین علیم باوقار نعت گو شاعر ہیں جن کے کلام میں روانی، ترنم اور رسولِ خداؐ کی سچی محبت و عقیدت موجزن ہے۔

✍️ جواب دیں / تبصرہ فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے۔